بیدرضلع بیدر سے

کمٹھانہ PHC میں طبی آلات کی تقسیم، 100 فیصد ویکسی نیشن کیلئے بیداری

بیدر:18/ستمبر (وائی آر) کوویڈویکسی نیشن کے ذریعہ کوویڈ پر قابوپانے ارلوتنظیم اور دوسری رضاکار تنظیم ودیانکیتن کے اشتراک سے بیدر تعلقہ کے کمٹھانہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں مشترکہ طور پر مختلف طبی سامان تقسیم کیاگیا۔

ہسپتال کے میڈیکل افسران کے سامنے ڈاکٹر تروینی نے ایک ویکسین کارٹن، سینیٹائزر اسٹینڈ، 5 لیٹر سینی ٹائزر کین، 10 فیس شیلڈ، 150 این 95 ماسک، پلس آکسی میٹر، بلڈ پریشر مانیٹر، تھرمامیٹر، پیراسیٹامول گولی، ہاتھ کے دستانے، 15 بینر اور پوسٹر حوالے کیے۔ہسپتال کے احاطے میں پوسٹر آویزاں کیے گئے، کتابچے تقسیم کیے گئے اور کوویڈ ویکسین سے عوام کو آگاہ کیا گیا۔

بنگلور کی تنظیم ودیانکیتن اور چلڈرن آف انڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کمٹھانہ، یرنلی پرائمری ہیلتھ سینٹر، مندکنلی، علی امبر اور یدلا پورکے سب سینٹرز کو مختلف طبی سامان مہیا کیا گیا۔اور عوام میں 2500این 95ماسک تقسیم کئے گئے۔ ارلو سیلف سروس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے۔ٹی۔ میرل نے یہ بات بتائی۔ اور کہاکہ حکومت نے بیدر تعلقہ کی کوویڈ نوڈل کمپنی کے طور پر ارلو کو منتخب کیا ہے۔ادارہ نے

انہوں نے کہا کہ کمٹھانہ، یرنلی، علی امبر، مندکنلی اور یدلا پور گاؤں کے 11 گاؤں میں 100 فیصد کوویڈ ویکسینیشن کے لئے بیداری پیدا کی۔ جس کے لئے رضاکاروں کو پہلے ہی پنچایتوں میں نامزدکیاگیا۔ کوویڈی ویکسین کے بارے میں آگاہی لاؤڈ اسپیکر، گھر کے دوروں اور پمفلٹ کی ترسیل کے ذریعے اگلے دسمبر تک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام انجام دینے سے ویکسین کاخوف ٹل جائے گا اور غلط معلومات سے پیچھا چھوٹے گا۔ پروگرام کی ڈائریکٹر سنیتا، ودیانیکیتن تنظیم کے رضاکار سریش کلا، نرملا، گرام پنچایت کے سابق صدر سنجیوکمار بھورے، ممبران گوپال راؤ، سنجیوکمارا اور سابق ممبر سوکمارموجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!