ہیلی کھیڑ (بی) شکر کارخانہ کو دوبارہ شروع کرنے میں مرکزی و ریاستی حکومت کی امداد ناگریز: چیرمین سبھاش کلور
ہمناآباد: 19/نومبر(ایس آر) ہیلی کھیڑ(بی) شکر کارخانہ میں بائلر پوجا 22/نومبربروز پیر کو ہوگی، یہ بات بی ایس ایس کے چیرمین سبھاش کلور نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے میں نے پچھلے دنوں میں تیس ماہ کارخانہ کا چیرمین رہ چکا ہوں ان تیس ماہ کے دوران کارخانہ کے مزدوروں کو بونس دیا گیا ہے میرے بعد سنجئے کھینی کارخانہ کے چیر مین بنے آج کارخانہ کی جو مالی حالت خستہ حال ہوچکی ہے اسکے ذمہ دار سنجئے کھینی ہیں انہیں کی دورِکارکردگی میں حکومت کی جانب سے کارخانہ کو 10 کروڑ کی مالی امداد فراہم کی گئی تھی جوبیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائے بغیر ایک دن میں خرچ کی گئی ہے۔ جس کی تحقیقات ابھی چل رہی ہیں۔
کارخانہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس کے انتخابات کو منسوخ کیا تھا جس کے خلاف سنجئے کھینی عدالت سے رجوع ہوئے اور عدالت کے احکامات کے بعد حکومت نے انتخابات کروائے جس میں ہمارا پینل بھاری اکثریت کے ساتھ جیت گیا اور دوبارہ جب میں نے چیر مین کا عہدہ سنبھالا تو کارخانہ میں موجود شکر جو 32278کوئنٹل تھی اس کو عدالتی اجازت کے بعد فروخت کیا گیا جس سے 9کروڑ 65لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی اس رقم سے کارخانہ کے مختلف کام انجام دئیے گئے۔
کارخانہ کو شروع کرنے کے لئے 20کروڑ کی رقم درکار ہے، مزدوروں کی تنخواہ 3 کروڑ روپے باقی ہے جس میں سے دیڑھ کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں 500 مزدور کارخانہ میں کام کرتے ہیں اور موجودہ وقت میں بہت سے مسائل ہیں ریاستی وزیر اعلی اور پارٹی کے ریاستی صدر بیدر ضلع کے دورے پر آنے والے ہیں ان کو تمام مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور ان سے منت و سماجت کی جائے گی کے وہ ا س کارخانہ کے لئیے مالی امداد جاری کریں، اس معاملہ میں بید ر ضلع کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر اور بیدرضلع کے نگران وزیر کی خصوصی توجہ ناگزیر ہوچکی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شلیندر بیلداڑے،ملکا آرجن پاٹل،وشواناتھ پاٹل،مانک آپّا،وی،ایم،اُوپین ایم ڈی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔