ظہیرآباد میں 20/نومبر کو”موجودہ حالات میں مسلمان کیا کریں؟” موضوع پر ہوگا خطابِ عام
ظہیرآباد: 19/ نومبر(پی آر) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے معاون امیر مقامی محمد معین الدین کے بموجب شعبہ اسلامی معاشرہ کے زیر اہتمام ایک خطاب عام بعنوان “موجودہ حالات میں مسلمان کیا کریں؟” 20 نومبر بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب 6:30 بجے شام بمقام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد منعقد ہوگا، جس میں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ مولانا حامد محمد خان خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
خواتین کے لئے لیڈیز آڈیٹوریم میں نظم رہے گا۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے برادران ملت مرد و خواتین سے پرخلوص خواہش کی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر استفادہ حاصل کریں۔