تازہ خبریں

وزیراعظم کی ’من کی بات‘: کورونا ہمارا امتحان لے رہا ہے، متحد ہوکر جیت حاصل کریں گے

وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے دوران کورونا پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے متعدد ڈاکٹروں سے بھی بات کی اور سبھی سے یہ ویکسین لگوانے کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کورونا وائرس ملک کے عوام کے صبر اور تکلیف برداشت کرنے کی حد کا امتحان لے رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ متعدد لوگوں نے اچانک اپنے عزیزوں کو کھو دیا، یہ وقت تازہ دم ہو کر لڑنے کا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصروف ہیں۔ پوری طاقت کے ساتھ کورونا کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اپنا بھی خیال رکھیئے اور اپنے کنبہ کا بھی خیال رکھیں۔

پی ایم مودی نے اس موقع پر ممبئی کے ڈاکٹر ششانک سے بات کی۔ ڈاکٹر ششانک نے کہا کہ لوگ دیر سے کورونا کا علاج شروع کرتے ہیں۔ فون پر آنے والے ہر طرح کے پیغامات پر یقین کر لیتے ہیں۔ ڈاکٹر ششانک نے کہا کہ علاج معالجے کی بہترین پروٹوکول ہندوستان میں موجود ہے اور لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے میوٹینٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے لوگ اتنی ہی تیزی سے صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے سری نگر کے ڈاکٹر نوید سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر نوید نے کورونا کے بارے میں بہت سی اہم معلومات فراہم کیں۔

پی ایم مودی نے اس دوران کہا کہ صرف ماہرین کی بات سنیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں اور ضروری اقدامات اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس ویکسین کی اہمیت کے بارے میں جانتا ہے۔ ویکسین سے متعلق افواہوں کو نظرانداز کریں۔ تمام اہل افراد ویکسی نیشن سینٹر میں جاکر ٹیکہ لگاوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!