شعیب الحق طالب، جگتیال ادارۂ ادب اسلامی ہند، تلنگانہ کے ریاستی صدر منتخب
اسلامک سنٹر لکڑکوٹ پر امیر حلقہ کی صدارت میں مشاعرہ کا اہتمام، نئے عزائم کے ساتھ کام کرنے کا عہد
حیدرآباد: 18/نومبر (پی آر) اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ‘ حیدرآباد پر ادارۂ ادب اسلامی ہند، تلنگانہ کے صدر کے انتخاب کیلئے اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں اتفاق آراء سے جناب شعیب الحق طالب، جگتیال کو آئندہ میقات کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔ شعیب الحق طالب کا تعلق ضلع جگتیال سے ہے اورطویل عرصہ سے وہ اداراہ ادب اسلامی سے وابستہ ہیں، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ نئے عزائم اور جستجوکے ساتھ ادارہ کے لئے کا م کریں گے،اور نئے اہل قلم کو تیار کرنے کی جانب بھی کوشش کریں گے۔
انتخاب کے فوری بعد ایک مشاعرہ زیر صدارت مولانا محترم حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ منعقد ہوا۔ جناب سید عبدلباسط انور صاحب سکریٹری حلقہ شعبہ تربیت نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مختلف اضلاع سے تشریف لائے ادارہ ادب اسلامی کے ذمہ داران اور شعراء کرام نے مشاعرہ میں شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد غزل کے دور میں جناب طاہر گلشن آبادیؔ‘ جناب ریاض تنہاؔ‘ جناب رفیع اللہ رفیعؔ‘ جناب اقبال دردؔ‘ جناب ظفر فاروقیؔ‘جناب خواجہ مسیح الدین (ابو نبیل)‘ جناب معین الدین احمد‘ جناب رفیق جگرؔ‘ جناب شعیب الحق طالبؔ اور جناب محمدذولفقار نے اپنا کلام پیش کیا۔ درمیان میں