حافظ محمد عطاء اللہ خان آندھرا پردیش اور کفیل رضا مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر SDPI منتخب
SDPI ایس ڈی پی آئی آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش کے ریاستی نمائندگان اجلاس میں ریاستی ورکنگ کمیٹیز کا انتخاب
بھوپال:17/نومبر(پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) مدھیہ پردیش کی ریاستی نمائندگان اجلاس 9نومبر2021 کو بھوپال میں منعقد ہوا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹریان الیاس محمد تمبے اور محمد شفیع کی موجودگی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب کرایا گیا۔ جس میں 2021-24تین سال کی مد ت کیلئے ریاستی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔
نئی منتخب ریاستی کمیٹی حسب ذیل ہے۔ مدھیہ پردیش ریاستی صدر کفیل رضا (اندور)،ریاستی نائب صدور عرفان الحق(جبل پور)، شمشاد علی (نیمچ)،اڈوکیٹ ودیاراج مالویہ(بھوپال)، ریاستی جنر ل سکریٹری ڈاکٹر ممتاز قریشی (اندور)،ریاستی سکریٹریان محترمہ صوفیہ غوری(اندور)، عارف خان (شیوپوری)، ریاستی خازن خالد چھیپا(اندور)، اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین کے طور پرناصر خان (شیوپور)، عبدالرؤف بیلم (اندور)، سلیم انصاری (اندور)، اڈوکیٹ ساجد صدیقی(بھوپال)، مفتی عادل (راہ گڑھ)، سعید لودھی(اندور) اور رمیض خان (اجین) منتخب ہوئے ۔
حافظ محمد عطاء اللہ خان آندھرا پردیش ریاستی صدر منتخب
کرنول: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) آندھرا پردیش کی ریاستی نمائندگان اجلاس11نومبر 2021 کو کرنول میں منعقد ہوا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹریان الیاس محمد تمبے اور عبدالمجید میسور اور قومی سکریٹری ڈاکٹر عواد شریف کی موجودگی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب کرایا گیا۔ جس میں 2021-24تین سال کی مد ت کیلئے ریاستی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔
نئی منتخب ریاستی کمیٹی حسب ذیل ہے۔ آندھرا پردیش ریاستی صدر حافظ محمد عطاء اللہ خان، ریاستی نائب صدور این کے محمد یونس، محترمہ عائشہ خاتون، ریاستی جنر ل سکریٹریان عبداللہ خان، عبداللطیف،ریاستی سکریٹریان عبداللہ بیگ، رفیع الدین، ریاستی خازن شیخ رفیع اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین کے طور پر عبدالوارث، سری نیواس، شوکت علی، عبدالحمید، فاضل دیسائی، محمد غنی، نصیر خان منتخب ہوئے۔