اترپردیشریاستوں سے

ایس ڈی پی آئی کے وفد نے متوفی الطاف کے اہل خانہ سے کی ملاقات

لکھنو: 17/نومبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ایک وفد نے گاؤں ابروئی ضلع کاس گنج کا دورہ کیا اور متوفی الطاف کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جو 9، نومبر کو مشکوک حالت میں پولیس کی حراست میں انتقال کرگئے تھے۔ 22سالہ الطاف کو کاس گنج پولیس اسٹیشن میں اغوا کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا اور شام کو اس کی موت ہوگئی۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے وفد نے متاثرہ خاندان کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں ایس ڈی پی آئی مغربی اتر پردیش کے صدر محمد کامل، خزانچی مولانا قمر مظہری، میرٹھ ضلعی صدر رضوان احمد اور کوآپریٹیو سوسائٹی کیتھور میرٹھ کے سابق صدر چودھری رفاقت شامل تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!