تازہ خبریں

پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنس سے کیا ملک گیر کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

بہت ہی کم وقت میں ’میڈ ان انڈیا‘ ویکسین تیار، ٹیکہ کاری میں ایک مہینے کا وقفہ ہونا چاہئے : پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’عموماً ویکسین تیار کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں لیکن ایک نہیں بلکہ دو ’میڈ ان انڈیا‘ ویکسین بہت ہی کم وقت میں تیار ہو گئیں۔ فیل الحال دیگر ویکسین کو تیار کرنے میں بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، جب پتھر پانی بن جاتا ہے…

ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ٹیکہ تیار کرنے میں سائنسداوں نے کڑی محنت کی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، ’’اس دن کا بے صبری سے انتظار ہو رہا تھا۔ کورونا کی ویکسین آ گئی ہے۔ ویکسین بنانے والوں نے کڑی محنت کی ہے۔ انہوں نے نہ تہور کی فکر کی اور نہ گھر چھٹی منانے گئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایسے دن کے لئے ہی قومی شاعر رام دھانی سنگھ دنکر نے کہا تھا، ’جب ماناو (انسان) زور لگاتا ہے، پتھر پانی بن جاتا ہے۔‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 3006 ٹیکہ کاری مراکز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جڑے ہیں۔ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس پر اہم معلومات فراہم کی۔

ٹیکہ کاری کے پہلے روز ہر سنٹر میں تقریباً 100 افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ہیلتھ ورکر جیسے ترجیحی گروپوں کو پہلے ٹیکے لگائے جائیں گے، سرکاری اور نجی شعبے میں ’انٹی گریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم‘ کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز (آنگن واڑی ورکرز) کو پہلے مرحلے میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔

error: Content is protected !!