سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر کے فرزند کاعقد مسعود و ولیمہ مسنونہ
بیدر: 13/نومبر(اے ایس ایم) الحاج سید احمد پاشاہ قادری مرحوم کے نبیرہ و الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر صدرکُل ہند مجلس اتحادالمسلمین شاخ بیدر کے فرزند سید اسماعیل قادری بی ای (آئی ایس) کا عقد مسعود سید فصیح اللہ حسینی (عرف مبین خالو انجینئرنگ ورکس ساکن نور خاں تعلیم بیدر کی دختر کے ساتھ 12/نومبر بعد نماز جمعہ جامع مسجد بیدر میں نہایت ہی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔ خطبہ نکاح نوشہ کے چاچا الحاج سید مشتاق احمد قادری مدنی نے پڑھا جبکہ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے ایجاب و قبول کی کاروائی انجام دی اور دعا فرمائی۔
13/نومبر کو شہر بیدر کے ممتاز فنکشن ہال میں ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے دین، ڈاکٹرس، وکلاء، انجینئرس، کنٹراکٹرس، صحافی، تاجرین، دینی، ملی، مجلسی قائدین و کارکنان، موجودہ اور سابقہ عوامی نمائندہ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان کے علاوہ دوست و احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے بغلگیر ہوکر مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔
شاہ حسن قادری کی نگرانی اور سید جواد احمد قادری تالاب کٹہ حیدرآباد کی سرپرستی میں سید خورشید احمد قادری، سید منصور احمد قادری انجینئر، سید مرتضیٰ قادری، سید فرقان قادری، سید وسیم اور مرحوم سید احمد پاشاہ قادری فیملی نے تمام مہمانوں کا والہانہ خیر مقدم کیا۔