خبریںقومی

کنگنا رناوت پر غداری کا مقدمہ درج کرکے پدم شری ایوارڈ واپس لیا جائے: SDPI

نئی دہلی: 13/نومبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کنگنا راناوت کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے کہ 1947میں ہندوستان کی آزادی بھیک کے سوا کچھ نہیں تھی اور ملک کو حقیقی آزادی 2014میں ملی۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری نے مطالبہ کیا کہ ان کے اس توہین آمیز بیان کے خلاف ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ وہ ان لوگوں کی تعریف کرنے کی پابند ہیں جنہوں نے ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈز سے ان کو نوازا ہے۔

جوکہ 2014تک ملک اور سماج کیلئے قابل ستائش خدمات کیلئے تابناک شخصیات کو دیا جاتا تھا۔ لیکن کنگنا کو ان کے ملک یا سماج کیلئے کسی شراکت کیلئے نہیں بلکہ ان کی غیر مشروط اور مضحکہ خیز حمایت اور حکمرانی کرنے والے فاشسٹوں کو فروغ دینے اور سماج میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ان کے کردار کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ان جیسے بے وقوفوں کو2014کے بعد کسی قانونی کارروائی کا سامنا کیے بغیر بے ہودہ باتیں کرنے کی آزادی مل گئی ہے۔ ان کابیان مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی سنگین توہین ہے۔ انہیں اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے اور ان سے مراعات حاصل کرنے کا حق ہے لیکن یہ ملک کی آزادی کیلئے کولونیلسٹ کے خلاف جنگ میں ہمارے آباو اجداد کے بہائے گئے خون اور قربانیوں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ کنگنا روات جیسے لوگ اگر ایسے موضوعات پر بے ہودہ باتیں کرنے سے گریز کریں تو یہ ملک اور سماج کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

الیاس محمد تمبے نے کہا کنگنا روات کا توہین آمیز بیان بغاوت کے مترادف ہے۔ کنگنا راوت کی سماج کی خدمات نفرت پھیلانا، فرقہ وارانہ پولرائزیشن، اقلیتی برادری کے خلاف زہر اگلنا، مذہبی بنیادوں پر لوگوں میں نفرت پھیلانا وغیرہ ہیں، بالی ووڈ میں ایک اداکارہ کے طور پر ان کی شہرت کے باوجود ان کے فرقہ وارانہ ٹوئیٹس کی وجہ سے ٹویٹر نے ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں بھی ان کی شراکت صفر کے برابر ہے۔ لیکن فاشسٹ حکومت نے انہیں اعلی زمرے کی سیکورٹی فراہم کرکے اور پدم شری ایوارڈ دیکر اس کے تمام سماج دشمن اور ملک دشمن کاموں اور طعنوں کی تائید کی ہے۔ کنگنا جہاں مجاہدین آزادی کا مذاق اڑارہی ہے، مرکزی حکومت مجاہدین آزادی اور پدم شری دونوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے مطالبہ کیا ہے کہ کنگنا کے مضحکہ خیز مذاق کیلئے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ انہیں دیا گیا پدم شری ایوارڈ واپس لے۔ انہوں نے اب تک پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام شخصیات سے درخواست کی ہے کہ اگر مرکزی حکومت کنگنا راوت سے ایوارڈ واپس نہیں لیتی ہے تو وہ یہ اعزاز واپس کردیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!