ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: محمد افسر میاں کو کانگریس پارٹی کا MLC اُمیدوار بنایا جائے، محمد اسماعیل میران کا مطالبہ

ہمناآباد: 13/نومبر (ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کے سابق کانگریسی رکن بلدیہ محمد اسماعیل میران نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اعلی کمان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے اگلے ماہ ایم ایل سی کے انتخابات ہو نے والے ہیں اس کے لئیے کانگریس پارٹی سے ایک بزرگ اقلیتی قائد محمد افسر میاں رکن بلدیہ ہمناآباد کو کانگریس پارٹی کا اُمیدوار بنایا جائے،محمد افسر میاں پچھلے 40 سالوں سے کانگریس پارٹی کی خاموش خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اس طویل خدمات میں معتدد اسمبلی انتخابات میں اپنی کامیاب حکمت عملی سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے پارٹی کی خدمات تو انجام دی ہیں مگر بدلے میں اس کے عوض میں کانگریس پارٹی نے ان کے شایان شان کوئی عہدہ نہیں دیا ہے صرف ایک مرتبہ ان کو صدر بلدیہ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے وہ بھی صرف 11ماہ کے لئے۔

اب ان کے ساتھ جو بھی حق تلافی ہوئی ہے اس کو دورکرنے کے لئیے کانگریس پارٹی کے پاس ایک سنہرا موقع ہے وہ ایم ایل سی انتخابات ہیں اس انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ان کو اُمیدوار بنایا جائے تو اس کا فائدہ کانگریس پارٹی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں مل سکتا ہے، اس معاملہ میں کانگرے اعلی کمان کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!