بیدرضلع بیدر سے

ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی کوباوقار ”پلانٹ جینوم سیو ورایوارڈ“ دیا گیا

بیدر:12/نومبر(اے ایس ایم) ملک کے نامور کسان ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل کو شعبہ زراعت میں شاندارو نمایاں کارکردگی پرملک کا باوقار ”پلانٹ جینوم سیو ورایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے بموجب کل11نومبر کو صبح 11بجے اے پی شندے”سمپوزیم حال“ آئی سی اے آر دہلی میں پی پی وی، اور یف آر اے کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کو پلانٹ جینوم سیو ورایوارڈ عزت مآب وزیر زراعت نریند سنگھ تومر نے عطا کیا گیا۔ اس موقع پر عزت مآب وزیر مملکت برائے زراعت یونین آف انڈیا، مرکزی وزیر محترمہ شو بھا کرند لاجے پی پی وی، ایف آر اے دہلی کے چیرمین ڈاکٹر کمبلے ونود پر بھو، ڈاکٹر ٹیری لوچن مہاپترا چیر مین آئی سی اے آر دہلی کی موجود گی میں یہ باوقار ایوارڈ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ موصوف کو ضلع سطحی وریاستی ایوارڈ س کے علاوہ ملکی سطح پر کئی ایوارڈ و تمغہ جات سے نوازا گیا ہے۔ ملکی سطح کے ایوارڈ موصوف نے سابق صدر جمہوریہ گیانی ذیل سنگھ اور وزیر آعظم ہند جناب نریند مودی کے دست سے حاصل کرچکے ہیں۔

جیسے ہی حضرت کے ایوارڈ حاصل کرنے کی اطلاع عام ہوئی کسانوں، تاجر پیشہ افراد اور مرید ین اور معتقدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک دوسرے کو مبارکبادی کے علاوہ سوشیل میڈیا پر مبارکبادی کا سلسلہ دراز ہوتے جارہاہے۔ ڈاکٹر محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد دہلی سے حیدرآباد ہوتے ہوئے بگدل تشریف لائے راستے میں کئی مقامات پر مریدین و معتقدین نے شال و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!