ہمناآباد میں جلسہ سیرت النبی ﷺ واصلاح معاشرہ، پی ایم مزمل رشادی کا خطاب
مسلمان اپنے بیدار ہونے کا ثبوت اتحاد واتفاق کے ساتھ ہر وقت زمانہ کو دیتے رہیں
ہمناآباد:12/نومبر( ایس آر) مسلمان اپنے بیدار ہونے کا ثبوت اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہر وقت زمانے کو دیتے رہیں ورنہ یہ کم ظرف دنیااور ہمارے دشمن ہماری خاموشی کو موت سے تعبیر کریں گیں،ان ذرین خیالات کا اظہار معروف عالم دین پی ایم مزمل والاجاہی رشادی امام وخطیب مسجد عمر فاروق بنگلور نے ہمناآباد کے محلہ آثار مبارک کی مسجد میں مکتب ابوبکر صدیق کے جلسہ سیر ت النبی و اصلاح معاشرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے صحابہ بیدار تھے اسی لئیے زمانہ کی کوئی طاقت ان کے سامنے کھڑا ہونے کی ہمت نہ کر سکی تابعین بھی بیدار تھے اس لئے کوئی ان کے قریب نہ آیا آج مسلمان مرا نہیں ہے بلکہ خواب غفلت میں سویا ہوا ہے، اگر مسلمان قوم اپنے علماء کا ساتھ دے گی تو آنیوالے کل کا سورج انقلاب برپا کرے گا،علماء کی جماعت عوام کو بیدار کرنے والی جماعت ہے اگر یہی جماعت سوگئی تو عوام زند ہ رہ کر بھی مردہ ہوگی،اور عوام کو بھی چاہئیے کے وہ علماء کو نہ پرکھیں اگر عوام علماء کو پرکھیں گی تو عوام میں کبھی بھی تبدیلی نہیں آئے گی اور اگر علماء کا امتحان لو گے تو کبھی نسلیں اچھی پیدا نہیں ہوں گی۔
مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج معاشرے کے بگاڑ کا اہم سبب یہ ہے کے والدین اپنے بچوں کی شادیاں جلد نہیں کر رہے ہیں دیر سے شادیاں ہونے کی وجہہ سے آج نسلیں برباد ہو رہی ہیں موجودہ دور فتنوں کا دور ہے اگر بچے کچھ غلطیاں کریں گیں تو حشر کے میدان میں والدین سے پوچھ ہو گی موجود ہ ووقت میں والدین اپنے بچوں سے ڈر رہے ہیں،مسلمانوں کے حالات کو بدلنے کی ایک تدبیر یہ ہے کے مسلمان حضور اکرمﷺاور صحا بہ کے اخلاق پیش کریں گیں تو زمانہ ہمارا ہو گا اور مسلمان آپس میں سلام اور مسکراہٹ کو عام کریں جن گھروں میں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرایہ نہیں جاتا ہے تو اللہ تعالی بھی ایسے گھروں کو دیکھ کر مسکراتا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنان اسلام آج منصوبہ بنا چکے ہیں جس سے ہم نہ واقف ہیں یہاں تک کے ہماری آنیوالی نسلوں کے خلاف تک منصوبے بن چکے ہیں ہم کو چاہئیے کے ہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کو اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں شامل کرلیں کیونکہ اس کے بغیر ہم کبھی بھی ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں آج نوجوان طبقہ سنت نبوی کو اپنانے میں شرم محسوس کر رہا ہے اورنبی کی سیرت سے بھی نوجوان دور ہورہے ہیں حضور کی سیرت اور صورت کو چھوڑ کر کوئی بھی خوبصورت بن نہیں سکتا ہے اللہ تعالی کا واضح فرمان ہے کے میرے بندو اگر تم کامیاب ہو نا چاہتے ہو تو میری اور میرے رسول کی اطاعت کرو۔
اس موقع پر انہوں نے اہلیان ہمناآباد کو تلقین کی کے وہ علماء کا ہاتھ تھام لیں کیونکہ دشمنان اسلام ہمار اہاتھ تھام رہے ہیں اور اپنے شہر کے علماء کا ساتھ دیں اور ہمت پیدا کریں۔اس خصوصی موقع پر حضرت کی نگرانی میں مکتب ابوبکر صدیق کے 25طلبہ و طالبات کی قرآن شریف شروع کی گئی اور سیرت النبی کے عنوان پر منعقد کردہ امتحان میں بہترین نتائج لانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، بعد ازاں پی ایم مزمل ولاجاہی رشادی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ،مفتی سُہیل عاطف قاسمیؔ،مفتی فضیل عاذب قاسمیؔ،مولانا عتیق صاحب رشادی،حافظ خواجہ ہڈگی،حافظ محمد الطاف ہڈگی،مولانا اسحاق،حافظ محمد محبوب اشاعتی،محمد عبدالستار چودھری،محمد افسر میاں کے علاوہ کثیرتعدا د میں دیگر معزز اہلیان ہمناآباد موجود تھے۔