بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: جماعت اسلامی کی جانب سے طلبہ و طالبات کیلئے مقابلہ جات کا اہتمام

بسواکلیان: 12/نومبر (ایم این) امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان عبدالکلیم عابد منصوری کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے سیرت مہم کے دوران طلبہ و طالبات کے لیے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ چھٹی تا دہم جماعت کے طلبہ کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ یا کوئی واقعہ کو ظاہر کرنے والا چارٹ یا ماڈل بنانے کا مقابلہ ہوگا، SMS کے ذریعے رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 16/11/2021 رہیگی۔ 

جبکہ دوسرا مقابلہ، پی یو سی اور ڈگری کے طلبہ کے لئے سیرت رسول پر مختصر و شاہکار کتاب “حیات طیبہ” پر تحریری مقابلہ ہوگا جو جملہ 50 نمبرات پر مشتمل ہوگا۔ 40 نمبرات ملٹی پل چوئس سوالات ہونگے جبکہ 2 سوالات ڈسکرپٹیو ہونگے۔ جبکہ کنڑی میڈیم طلبہ کے لئے “تپو کلپنے گڈو” کتاب پر تحریری مقابلہ اسی نوعیت کا ہوگا۔ SMS کے ذریعے رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 25/نومبر 2021 ہوگی۔

عبد الکلیم عابد منصوری، امیر مقامی نے والدین اور سرپرست اولیاء و عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی جائے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7411074120 پر ربط کریں اس موقع پر ذوالفقار احمد مہم کنوینر اور محمد فہیم الدّین صدر مقامی ایس ائی او، بسوا کلیان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں مقابلے دراصل ریاست بھر میں جماعتِ اسلامی کی حالیہ دنوں چلائی گئی سیرت مہم بعنوان ‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم بہترین نمونہ’ کا حصہ ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!