بیدر: اولاد سے محروم والدین کیلئے خوشخبری، BBS اسپتال میں IVF کلینک کا اہتمام
بیدر: 12/نومبر- (پی این) ہیلپنگ ہینڈس سوسائٹی، بیدر کے زیر اہتمام شہر بیدر کے بی بی ایس اسپتال میں آئی وی ایف کلینک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس بابت 14/نومبر 2021 کو خصوصی مشاورتی کیمپ منعقد ہوگا۔
اس کیمپ میں 34سال میڈیکل پریکٹس اور آئی وی ایف میں 20/سال کا کامیاب تجربہ رکھنے والے فرٹیلیٹی سوپر اسپیشلیسٹ ڈاکٹر عامر شیخ ایم ڈی ڈی- ڈی جی او (ممبئی) اور ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ایم ڈی- آئی وی ایف سینٹر خصوصی مشاورتی کیمپ میں اپنی خصوصی خدمات انجام دیں گے۔ یہ کیمپ 14 نومبر 2021 بروز اتوار صبح 11 بجے سے بی بی ایس اسپتال، نزد زیڈ پی آفس، قلعہ روڈ، بیدر میں جاری رہے گا۔
مزید تفصیلات اور رابطے کے لئے 230561-08482 پر فون کریں یا پھر بی بی ایس اسپتال، نزد زیڈ پی آفس، قلعہ روڈ، بیدر پر رابطہ کریں۔ مذکورہ بالا تفصیلات ڈاکٹر ارشاد نوید MBBS, MS آرتھو پیڈیک و صدر ہیلپنگ ہینڈس سوسائٹی، (رجسٹرڈ) بیدر نے بتائی۔