چٹگوپہضلع بیدر سے

چٹگوپہ بلدیہ کی جانب سے کورونا ٹیکہ کی بیداری مہم چلائی گئی

ہمناآباد: 10/نومبر (ایس آر) کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے ہر شہری کو ٹیکہ لگانے کی کو شش کی جارہی مگر اس ٹیکہ کو لیکر خاص طور پر مسلمانوں میں ایک غلط سوچ اور الگ نظریہ قائم ہو چکا ہے، مسلمانوں کے اسی خدشات کو دور کرنے کے لئے چٹگوپہ بلدیہ کے چیف آفیسر محمد حُسام الدین بابانے چٹگوپہ کے علماء اکرام کے ساتھ بلدیہ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس میں علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ عوام کو سمجھائیں کے یہ ٹیکہ بالکل محفوظ ہے اور اس کے لگانے سے کوئی مضر اثرت نہیں ہوتے ہیں اور یہ کورونا سے بچانے میں معاون ہو رہاہے۔ دیگر قوموں کے افراد لائن میں کھڑے ہو کر ٹیکہ لے رہے ہیں مگر مسلمانوں کی بستی میں کیمپ رکھا جارہا ہے تو مسلمان اس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں ایسا نہ کرنے اور بلاخوف ٹیکہ لگوانے کے لیے علماء اکرام سے عوام کو سمجھانے کی گذارش کی گئی۔

اجلاس میں شامل تمام علماء اکرام نے چیف آفیسر کو تیقن دیا کے وہ عوام کوٹیکہ کے بارے میں سمجھائیں گیں اور تمام اہل خانہ کو ٹیکہ لگوانے کی گذارش کریں گے۔ بعدازاں چیف آفیسر اور علماء نے عوام کو گھر گھر جا کر سمجھایا جس کے نتیجہ میں صرف ایک دن میں چٹگوپہ کے بلدی حدود میں 301عوام کو ٹیکہ دیا گیا عوام کے اس مثبت رد عمل پر بلدی عملہ اور علماء اکرام نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!