ریاستوں سےمہاراشٹرا

تریپورہ تشدّد کے خلاف ممبئی کی ملّی تنظیموں نے 12 نومبر کے بند کی حمایت کا کیا اعلان

ممبئی: 10/نومبر(پی آر) پچھلے کئی دنوں سے بڑے پیمانے پر تریپورہ کے مسلم اقلیت پر ظلم کے مظالم توڑے جا رہے ہیں۔ مساجدوں کو مسمار کرنے کی منصوبہ بند سازشیں رچی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں کی جان و مال، عزت آبرو سے کھلواڑ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ کھلے عام شان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق نازیبا کلمات اور نعرے لگا کر مسلمانوں کو ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔ مقدّس کتاب قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ منصوبہ بند طریقے سے تریپورہ کے مسلم اقلیتوں کو فرقہ وارانہ فسادات سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

ان تمام واقعات کی وجہ سے ملک کی مسلم اقلیت سخت کوفت اور ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ ممبئی کی ملّی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی مرکزی اور تریپورہ کی ریاستی حکومتیں عملہ عدل و قسط کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنائیں اور جلد از جلدخاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کریں ـ      

ملک کی اس سنگین صورت حال کے خلاف اپنے غم وغصہ کے اظہار ہر انصاف پسند کی ذمہ داری ہے، اسی کے پیش نظر ۱۲ نومبر کو ہونے والے بند کا ملّی تنظیموں نے اپنی جانب سے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

ملّی تنظیموں میں آل انڈیا علماء کونسل، جماعت اسلامی ہند، جماعت اہل سنّت، صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی، ملّی کونسل، ممبئی امن کمیٹی، اسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ممبئی۔ آل انڈیاخلافت کمیٹی، رضا فاؤنڈیشن، انجمن خادم حُسین ٹرسٹ، موومنٹ فارہیومن ویلفیئر وغیرہ شریک ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!