تلنگانہریاستوں سے

حیدرآباد: انجمنِ مسلم دانشوران عثمانین کا مشاورتی اجلاس، ممتاز صحافیوں کو ایوارڈ دینے کا کیا فیصلہ

حیدرآباد: 9/نومبر (پی آر) انجمن مسلم دانشوران عثمانین کا مشاورتی اجلاس ثنا ٹاور مغلپورہ میں ڈاکٹرم ق سلیم صدر شعبہ اردو شاداں کالج کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر شہرحیدرآباد کے ممتاز صحافیوں کو ان کی صحافتی خدمات پرایوارڈ اور توصیف نامہ دیاجائے۔ اس کےعلاوہ ورقی اور برقی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو تہنیت پیش کی جائے اور سندِ اعزازی سے نوازا جائے۔

اس مشاورتی اجلاس میں مدیر ماہنامہ تلنگانہ ڈاکٹرعلی بازہرھما، مدیرصدائے شبلی ڈاکٹرمحامد ہلال، عبدالملک سینئر صحافی، حامد اللہ شریف، دستگیر نواز، دیگر نائب مدیران اخبارات و رسائل و جرائد نے شرکت کی۔ یہ پروگرام عالمی یوم صحافت کے دن شاندار پیمانے پر منعقد ہوگا اور دیگر صحافی طبقہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی رائے 6303430071 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!