اترپردیشریاستوں سے

صالح طلباء اور نوجوان ہی صالح انقلاب لاسکتے ہیں: طہور انور

کٹیہار: 7/نومبر- کسی بھی صالح انقلاب کے لیے صالح طلباء اور نوجوان کے بغیر نا ممکن ہے۔ ہر ملک و قوم کی حالت طلباء کے بغیر بدلہ ہے اور نہ بدلے گا۔ تحریک سے وابستگی کے بعد اور ذمےداری اور بڑھ جاتی ہے۔ یہ باتیں ایس آئی او آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹری طہور انور آج ایس آئی کے سلیکٹڈ اسوسیٹ میٹ میں طلباء اور نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی‏ں۔

وہیں نشست میں شامل جماعت اسلامی ہند کٹیہار کے امیر مقامی جناب قمر الحسن نے اپنے درسِ قرآن میں کہا کہ طلباء اور نوجوان کسی بھی ملک و قوم کی سب سے قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔ اور اللہ کے یہاں جوانی کے تعلق سے پوچھا جائیگا۔ لہٰذا اپنی جوانی کو برائیوں سے بچا کر اللہ کے دین کے خاطر لگا دیں۔ اُنہوں نے آگے مزید کہا کہ اپنی تمام صلاحیتیں، پوری توانائیاں سب دین کے غلبے کے لئے صرف کریں اسی میں بھلائی اور کامیابی ہے۔

اس موقع پر ایس آئی او بہار کے ریاستی صدر دانیال اکرم نے صدارتی گفتگو میں کہا کہ ایس آئی او ہی ایک واحد طلباء تحریک ہے جہاں افراد سازی کے علاوہ نوجوانوں کو اپنا مشن اور وژن بتاتی ہے۔ وہیں پروگرام میں شریک SIO بہار کے ریاستی سیکریٹری شادمان نعمانی نے بھی اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایس آئی او کا حصہ بننا ہمارے لئے تعظیم کی بات ہے۔

اس پروگرام کے مہمان شاہد عالم، ایوب آزاد کے ساتھ ساتھ محمد اکرم، محمد شاہد ، آفتاب راہی، شہباز عالم، ذیشان ،شاداب اقبال،اعجاز اقبال، عمران قریشی ،محمد کاشف، محمد یاسین کے علاوہ سیکڑوں تنظیمی افراد موجود تھے۔ (رپورٹ: عمر مرشد)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!