بیدرضلع بیدر سے

وزڈم کالج بیدر میں آج ‏MS اکیڈیمی حیدرآباد کی جانب سے UPSC (IAS/IPS) کی مفت کوچنگ کیلئے ٹسٹ کا انعقاد

بیدر: 6/ نومبر (پی آر) سید علی سرمنیجر وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کی پریس ریلیز کے مطابق ایم ایس، آئی اے ایس اکیڈیمی حیدر آباد کی مفت کوچنگ کے لیے وزڈم پی یو کالج بیدر میں آج بروز اتوار 7 نومبر 2021 کو ضلع بیدر کے طلباء کے لیے اگزام سنٹر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایم ایس اکیڈیمی کا تعلیمی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 3 سالوں سے یو۔ پی۔ ایس۔ سی امتحان میں کامیابی کے حصول کے لیے تیاری کروا رہا ہے تاکہ اعلیٰ منصب پر قوم و ملت کی نمائندگی ہو۔ الحمد للہ اس سال ہمارے اس ادارے سے 2طلبہ(۱) فیضان احمد رینک 58 اور (۲)حارث سمیر رینک 270 آئی اے ایس (IAS) منتخب ہو چکے ہیں۔

اس کے لیے ایک انٹرنس ٹسٹ رکھا جا رہا ہے، جو طلباء اس ٹسٹ میں کامیاب ہوں گے ان کو تمام تر سہولتوں کے ساتھ یہ تعلیم مع قیام و طعام مفت دی جائے گی۔ اس ٹسٹ میں شرکت کے لیے کسی بھی مضمون سے گریجویشن پاس ہونا ضروری ہے، عمر 21 سال سے 27 کے درمیان ہونا ضروری ہے۔جو طلبا ء آن لائن رجسٹریشن نہ کرائے ہوں وہ آج اگزام کے دن سنٹر وزڈم پی کالج بیدر پر 12:30 بجے پہنچ کر آف لائن رجسٹریشن کرا کر اگزام دے سکتے ہیں۔

محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم پی یو کالج بیدر نے اہل امیدوار وں سے اپیل کی ہے کہ اگزام 2:00 بجے سے شروع ہوگا، لہذا امیدوار مع پیرنٹس 12:30تک وزڈم اگزام سنٹر پہنچ جائیں۔

تمام امیدواروں اور ان کے پیرنٹس کے لیے (خصوصاً تعلقہ جات و دیہات سے آنے والوں کے لیے) دوپہر کے کھانے کا نظم کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے وزڈم IAS اکیڈیمی بیدر کے کوآرڈنیٹر محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم انسٹی ٹیوشنس سے اس نمبر 8970588874 پر پیدا کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!