ممبئی: کمیونیٹی ویلفیئر سینٹر کی جانب سے مہندی ڈیزائن مقابلہ کا کامیاب انعقاد
ممبئی: 5/نومبر(پی آر) جماعت اسلامی ہند، شہر ممبئی کے کمیونیٹی ویلفیئر سینٹر CWC کی جانب سے مہندی مقابلہ کا جوگیشوری میں 30 اکتوبر 2021 کو انعقاد کیا گیا تھا۔ کمیونیٹی ویلفیئر سینٹر کے رضاکاروں نے اپنے کاموں کو انجام دینے کے لیے انتھک کوشش کی۔ پمفلٹ کی تقسیم اور فارم بھرنے کا عمل 30 اکتوبر2021 سے 3 دن پہلے کیا گیا۔
مہمان مقررین اور جج کے بطور محترمہ نور بانو چوہان، عابدہ نذیر شیخ، الماس عبدالوحید نے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے انعام کے لیے امیدواران کا فیصلہ کیا۔ 4 گروپ پر مشتمل 44 لڑکیوں اور ان کے 44 ساتھی لڑکیوں نے مہندی مقابلہ میں شرکت کی تھی۔ لہٰذا 3 نومبر 2021 بروز بدھ کو ایک تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ناظمہ جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر ممتاز نذیر شیخ تھیں۔ تقریب میں تمام شرکاء نے شرکت کی اور ان میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ طلباء کو سرٹیفکیٹ، ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔مقابلے میں کل 4 بیچز کے اعتبارسے 44 لڑکیاں اور 44 ساتھی کل = 88 کی شرکت رہی۔
تقسیمِ انعامات کی اس تقریب میں پہلا انعام عائشہ صدیقہ نے حاصل کیا۔ دوسرا انعام نازیہ سید نے حاصل کیا اورتیسرا انعام خان افشا کے نام رہا۔ہمّت افزائی کے بطور کنسولیشن کا انعام ہادیہ اسلم شیخ ، انصاری انشا محمد عزیز، مدیحہ اقبال گوگڈااور الفشا جاوید شیخ نے حاصل کیا۔ شركا نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، رسمِ شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوا۔