بیدرضلع بیدر سے

بیدر: عیدگاہ کے 16 اراکین عاملہ کیلئے 47 اُمیدوار انتخابی میدان میں

بیدر: 5/نومبر (اے ایس ایم) عیدگاہ بیدر سنی کے 16/اراکین عاملہ کے انتخابات مورخہ 7/نومبر2021 کو منعقد ہورہے ہیں۔ واٹساپ ذریعہ کے بموجب مورخہ 7/نومبر کو صبح 8بجے تا3بجے دوپہرتک 16/اراکین عاملہ کو منتخب کرنے کے لیے رائے دیہی ہوگی۔ جملہ اراکین عاملہ کے لیے 47/افرادبحیثیت اُمیدوارانتخابی میدان میں ہیں۔ جن میں 16,16 افراد پرمشتمل 2 پیانل اور15افراد بغیر کسی پیانل کے اپنے اپنے سطح پر 1405 اراکین شوریٰ سے راست یا موبائل فون کے ذریعہ رابطہ پیدا کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ استعمال کرنے گذارش کررہے۔

ایک اطلاع کے مطابق حق رائے دیہی کے لیے احاطہ عیدگاہ بیدرمیں 4 علیحدہ علیحدہ پولنگ بوتھ بنائے جائنیگے۔ کئی اراکین شوریٰ نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہمیں عیدگاہ الیکشن آفیسرکے ذریعہ کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی۔ اور بعض ارکان شوریٰ نے بتایا کہ اُردو اخبارات میں عدم تشہیر کی وجہ سے کئی اراکین کو ان انتخابات کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسی روز حق رائے دیہی کے کچھ وقفہ بعد انتخابی نتائج کا اعلان کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!