بسواکلیان: آٹو نگرسستاپور بنگلہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ، مختلف سیاسی قائدین نے کی شرکت
بسواکلیان: 5/نومبر (کے ایس) اللہ تعالیٰ نے حضورﷺکو رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے اور آپؐکی آمد سے قبل دنیا کو منور کردیا دنیا میں 8ہزار مخلوقات ہیں لیکن انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ تمام مخلوقات سے افضل قرار دئیے گئے۔ اللہ نے انسان کو بڑی حکمت و دانائی سے بنایا اور اس میں اہم خصوصیات معجزن کیا۔ ان خیالات کا اظہار جناب مولوی انوار الحق قاری پیر و مرشد نے آٹو نگر سستاپور بنگلہ 12بجے سیرت النبیؐ کے ایک بڑے جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا انور اللہ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ اس سیرت کے جلسہ کے علاوہ اپنے اسلامی کردار کو سمجھیں اپنے ذمہ داریوں کو سمجھیں اورہر زاویہ نگاہ سے اسکو اپنی زندگی کاحصہ بنائیں تو آپکو کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی سوائے اللہ کے، موجودہ حالات میں مسلمانوں کو بڑے حکیمانہ انداز، بردباری، صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے کہ اس سے آپ کی اس ملک میں عزت و تواضع ہوگی۔
وجئے سنگھ رکن کونسل بیدر ضلع نے تمام مسلمانوں کو حضورﷺ کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی بعثت کے بعد ساری دُنیا نے اندھیرے سے نکل کر اُجالے میں آئے۔ یہی وہ شخصیت ہے جودُنیا کے بڑے بڑے علماء، دانشور نے آپکی زندگی پر ستائیش کا اظہار کیا۔ یہی سچائی دینِ اسلام کی ہے، دینِ اسلام ایک مکمل نظام زندگی ہے۔
ملیک ارجن کھوبا نے بتایا کہ اسلامی اقدار پختہ اور بنیادوں پر قائم ہیں اور اس میں ہر نقطے لحاظ سے اچھائی ہی اچھائی ہے بشرطیکہ اس کے ماننے والے اسلام کوسمجھ کر اللہ کو حاضر و ناظر جان کر عمل کرنے سے دُنیا و آخرت میں کامران ہوسکتے ہیں۔
بنڈپا قاسم پور سابقہ ریاستی وزیر رکن اسمبلی بیدر نے بتایا کہ محمد ﷺ دُنیا میں جو میشن اللہ کی طرف سے لائے وہ مکمل طور پر کامیابی سے ہم کنار کیا۔اور ساری دُنیا میں اسلامی پرچم کو بلند کرتے ہوئے ساری دُنیا کو ایک مارگ درشن دے گئے۔ جسکو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی امت کو ہمیشہ راست بازی، دیانت داری کی تاکید کرگئی،جسکا زندہ ثبوت یہ ہے کہ آج 1400سال کے بعد بھی ساری دُنیا میں آپکو یاد کیا جاتا ہے۔
پروگرام کی کاروائی مظہر نواز نے چلائی۔ پروگرام کا آغاز قراتِ کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں تناول و طعام کا انتظام کیا گیا۔ جو بلا مذہب وملت عوام میں تناول کیے۔ پہلا موقع تھا کہ اس مرتبہ سیرت النبی ﷺمیں تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے اپنے مداحوں، چاہنے والوں کے گھیرے میں نظر آئے، جو گنگا جمنا تہذیب کا مظہر دیکھا گیا۔
اس موقع پر صدر ٹیکنو کریٹ اسوسی ایشن کے صدر خلیل وکیل، احمد پیراں، مظہر نواز (آصف)، حافظ فرخندہ علی، پیر پاشاہ قادری، سید اختیار علی، تنویر احمد سلمان، ارشد مہا گنوی صدر تعلقہ جنتادل بسواکلیان، بنڈپا قاسم پورے، وجئے سنگھ، منہاج نواب، حافظ فرخندہ علی، پیر پاشاہ صاحب، سردار خان، یثرب علی قادری، ملیک ارجن کھوبا سابقہ رکن اسمبلی بسواکلیان اور کئی سیاسی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ہر پارٹی کے ورکرس اپنے اپنے قائدین کے ارد گرد جمکھنڈبنائے ہوئے سیلفی لیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ جو اس مقدس جلسہ سیرت النبی میں شرکت جلوہ افروز دیکھے گئے۔