مینارٹی اسکالرشپ درخواست دائر کرنے کی اپیل
بسواکلیان: 3/نومبر(ایم این/کے ایس) محمد مستان سی آر پی اُردو کلسٹر بسواکلیان نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے تعلقہ بسواکلیان کے تمام پرائمری و ہائی اسکولس کے صدرمعلمین کو اطلاع دی ہیکہ وزرات برائے اقلیتی فلاح و بہبود حکومت ہند کی جانب سے تعلیمی سال 22-2021 کے لئے میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کےلئے اسکالرشپ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ جو پہلی تا دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعہ اسکالر شپ کی عرضی آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2021 مقرر ہے۔ شری سی جی ہلاد بلاک ایجوکیشن افسر بسواکلیان نے تمام اسکولوں کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے اور صدر معلمین کو فوراََ طلبہ کی عرضیاں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خورشید قادری ای سی او، ڈی ڈی پی آئی، بیدر اور الطاف امجد سی آر پی نے بھی تمام صدرمدرسین اور طلبہ سے اپیل کی ہیکہ جلد سے جلد نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر اسکالرشپ کےلئے عرضی داخل کریں۔ مزید تفصیلات کےلئے محمد مستان سے فون نمبر 9449429653 پر ربط کریں۔