وزڈم پی یو کالج بیدر کے NEET-2021 کے شاندار نتائج
بیدر: 3/نومبر (پی آر) پروفیسر یس مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج و نیٹ اکیڈیمی بیدر کی پریس ریلیز کے مطابق وزڈم کالج بیدرکے NEET 2021 کے نتائج شاندار آئے ہیں۔3طلباء 500 سے زائد نشانات حاصل کیے ہیں، جبکہ 7 طلباء 450سے زائد نشانات حاصل کیے ہیں۔ 10 طلباء کا MBBS میں گورنمنٹ فری سیٹ پر قبضہ یقینی ہے، جبکہ 15 سے زائد طلباء BDS/ BAMS/ BUMS/ BHMS و دیگر میڈیکل اسٹریم کورسس میں فری داخلہ حاصل کر لیں گے۔ طالب علم بھرت ولدمسٹر سوریہ کانت اور شو پربھو ولد مسٹر ہری سنگھ چوہان کو BDS/BAMS ملنا طے ہے۔ اس طرح نیٹ بیاچ کے 32 طلباء میں سے 25سے زائد طلباء اپنے خوابوں کی تکمیل کررہے ہیں۔تعداد کے لحاظ سے نتائج کا یہ تناسب ریاست کے کسی بھی کالج اور شہر کے قدیم اور مشہور و معروف کالجس سے بہت زیادہ ہے، جو ایک حقیقت ہے۔
اس موقع پر وزڈم میں تہنیتی جشن منایا گیا،جس میں ڈاکٹر ونیتا پرنسپال اپّا انجینئرنگ کالج بیدر، اور ڈاکٹر ستیش پرتا پور پرنسپال اپّا پی یو کالج بیدر، اور مسٹر ملک ارجن لدّے پرنسپال گورنمنٹ پی یو کالج بیدر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔
طالب علم سید ریان حسینی ولد سید فاروق حسینی نے 569 نشانات AIR C14830/34750، طالبہ حمیراء کشف بنت مسٹر محمد نصیر الدین 512 نشانات AIR C32957/74418 اور فضیل اسلم ولد مسٹر منیب اسلم نے 511 نشانات AIR C33389/75350 حاصل کیا۔ مہمانان خصوصی نے وزڈم کے میڈیکوس کی گلپوشی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کامیاب طلباء کو نئے ڈریس (کپڑے)تحفتاً پیش کیے گئے۔ طلباء اور اولیاء طلباء نے سکریٹری محمد آصف الدین اور لکچررس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں مکمل فری کوچنگ فراہم کی گئی۔ اس موقع پر محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم کالج نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر اور قابل و محنتی فیکلٹیز کا شکریہ ادا کیا، کامیاب طلباء اور اولیاء طلباء کو مبارک باد پیش کی، اور کہا کہ ایسے طلباء جن کو اس سال MBBS فری سیٹ نہ ملنے کے امکانات ہو تو وہ قطعی مایوس نہ ہو وہ فوراً وزڈم نیٹ ریپیٹر بیاچ میں داخلہ لے لیں، وزڈم آپ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے 1 کروڑ روپیے خرچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیٹ ریپیٹر بیاچ میں داخلہ لینے والے وزڈم کے تمام طلباء کو 50%فیس میں رعایت دی جائے گی، جبکہ ایسے طلباء جو425 سے زائد نشانات حاصل کیے ہیں اور MBBS میں اس سال سیٹ حاصل نہ کر پائے ہوں تو ایسے 50طلباء کو بلا لحاظ مذہب و ملت %100 فری کوچنگ، %100 قیام و طعام کی سہولت دی جائے گی، جبکہ 400 سے زائد نشانات حاصل کرنے والے 50 طلباء کو %100 مفت نیٹ 2022 کی مفت کوچنگ دی جائے گی۔ 375اور 350نشانات حاصل کرنے والوں کو %75 اور %50 علی الترتیب فیس میں رعایت دی جائے گی۔
ڈاکٹر ستیش نے کہا کہ وزڈم میں فری، کم فیس میں ایسی اچھی تعلیم ہے کہ بیدر کے پیارنٹس کو سوچنا چاہیے۔ ڈاکٹر ونیتا نے کہا کہ آصف سر اگر کسی ضرورت مند طالب علم کے لیے فیس میں رعایت کی خواہش کریں تو ہم بھی انجینئرنگ کور سس میں رعایت کرنے تیار ہیں۔ جبکہ مسٹر ملک ارجن لدّے نے کہا کہ 10سال سے ہم واقف ہیں وزڈم پی یو کالج کم تعداد اور Average طلباء پر رات دن محنت کر کے بہترین نتائج لا رہا ہے، آج وزڈم کے نتائج کا تناسب تمام کالجس سے آگے ہے،لہذا نیٹ کے خواہشمند طلباء اور اولیاء طلباء سونچ سمجھ کر فیصلہ کریں اور وزڈم سے استفادہ کریں۔
محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی نے کامیاب لڑکیوں کی تہنیت پیش کی اور مسٹر محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے کامیاب لڑکوں کو تہنیت پیش کی۔ اس تہنیتی جلسہ کی کاراوائی شیخ رفیق سر نے چلائی، جبکہ سید علی سر مینجر وزڈم کالج نے اپنی ٹیم انتظامات کی نگرانی کی۔ جلسہ کا آغاز محمد عاصم الدین ریان کی تلاوت سے ہوا۔ آخر میں محمد آصف الدین صاحب نے تمام لکچررس و نیٹ فیلکٹیز کی گلپوشی کی اور تحفتاً سوٹس (کپڑے) پیش کیے۔ مدار سر کے شکریہ پر تہنیتی جلسہ اختتام کو پہنچا۔