بسواکلیان: کریسنٹ پی یو کالج کے طلبہ کا نیٹ امتحان میں شاندار مظاہرہ
بسواکلیان: 3/نومبر (ایم این) منہاج الدین بھولے کی اطلاع کے مطابق کریسنٹ پی یو کالج پچھلے 4 سال سے نیٹ کے رزلٹ میں اپنی پہچان بنا دیا ہے، امسال سعدیہ ام ہانی بنت عبد الباری بھولےنے 510 مارکس، محمد طحی احمد ولد مشتاق احمد 439 اورتبسم ناز بنت عباس علی نے421 نیٹ امتحان میں مارکس اور میڈیکل رینکنگ کے ساتھ بسوا کلیان میں نام روشن کیا۔
کریسنٹ کالج بسواکلیان کے دیگر 10 طلبہ و طالبات نے بھی میڈیکل رینکنگ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کیے ہے۔
کالج ہذا کے پرنسپل ذبیح جھاریگر، اسماعیل خان، احتشام جناب اور کالج انتظامیہ، اساتذہ دیگر افراد نے دل کی گہرائیوں سے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ والدین اور سرپرست کوبھی مبارک باد پیش کی ہے۔