بیدر: وزڈم اسکول کی سالانہ تقریب میں طلباء نے کیا اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ
بیدر: 12/فروری(پریس ریلیز) بیدر کا معروف تعلیمی ادارہ وزڈم اسکول میں سالانہ تقریبات رنگ مندر بیدر میں منعقد ہوئے، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مسٹر بنڈپا قاسم پور ایم ایل اے جنوب بیدر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام خوش قسمت ہیں کہ آپ کو وزڈم جیسا شاندار اسکول ملاہے، ہمارے تعلیمی زمانے میں ایسے اسکول نہیں تھے، بچے ہیرے ہیں، سب سے پہلے ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ ان کو گھر میں تراشے پھر اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ اس کو تراش کر چمکتا ہوا ہیرا بناتے ہیں اس موقع پر وزڈم سے فری میڈیکل سیٹس حاصل کرنے والے 50سے زائد طلباء کو مدعو کرکے تہنیت پیش کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ،جن طلبہ و طالبات نے فری میڈیکل سیٹس حاصل کر کے میڈیکل کورس مکمل کیا ہے انہوں نے گویا اپنے ماوالدین کو ایک کروڑ روپئے دئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں جناب محمد آصف الدین صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ گویا انہوں نے ان کے والدین کو کروڑہا روپیے دئے ہیں۔
مسٹر شوکمار سوامی انچارج DDPI بیدر نے کہا کہ وزڈم بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، کیونکہ یہ نئے ٹکنالوجی کے ذریعہ طلبہ کی شخصیت کو ابھارتا ہے، والدین بچوں کو جنم دیتے ہیں جبکہ اسکول بچوں میں تعلیم و تربیت کے ذریعہ جان ڈالتا ہے۔مسٹر ڈی جے راجنّا CPIپولیس افسربیدرنے کہا کہ وزڈم اسکول میں طلباء کی حفاظت و نگرانی کے لیے 100سے زائد CC TVکیمرہ کا و دیگر تمام سہولیات مہیا کی گئی ہے، عوام اور پولیس سے رابطہ کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے بھی فون نمبر اور ویب سائٹس مہیا گئے ہیں، وزڈم اسکول کی اس تقریب میں مجھے مدعو کیا گیا اس پر مجھے خوشی ہے اور انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔
اس موقع پر جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے مہمانان مسٹر بنڈپا قاسم پور MLA، مسٹر شو کمار، مسٹر ڈی جے راجنّا CPIسید فرقان پاشاہ صاحب SI, KESڈی ڈی پی آئی آفس بیدر، مبشر سندھے صاحب الامین سوسائٹی،محمد فیاض صاحب K.G.Nگروپ، نبی شاہ قریشی صاحب CMC کونسلر،محمد زرد اللہ خان صاحب بزنس مین، وزڈم کالج و اسکول کے ٹیم لیڈر س مدار سر پرنسپال پی یو کالج، عذرا تبسم ہیڈ مس، سلیم سر ہیڈ ماسٹر فار بوائز، حنا کوثر ہیڈ مس پرائمری اسکول، سنیتا کماری ہیڈ مس پری پرائمری، مولانا ابو طلحہ قاسمی مہتمم وزڈم عربک مدرسہ(شعبہ حفظ)، مفتی افسر علی نعیمی ندوی HOD اسلامک اسٹڈیز، سید علی سر مینجر وPRO کے خدمات کو سراہا اورشال پوشی، گل پوشی، مومنٹو، تحفہ اور وزڈم رائزنگ میگزین کے ساتھ تہنیت پیش کی اور استقبال کیا۔
ٹیم لیڈر س اور معلمین و معلمات کی ٹیم کو پروگرامس کی تیاری اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اولیاء طلباء کے بہترین تعاون اور اعتماد کے حصول پر شکریہ ادا کیا، میڈیکل میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات پی یو سی سال دوم و جماعت دہم کے ٹاپرس کی تہنیت بنڈپا قاسم پور MLA بیدر ساؤتھ کے ذریعہ عمل میں آئی، محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینیجنگ ٹرسٹی نے معلمات کی تہنیت کی اور تحفے پیش کیے،جبکہ محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے معلمین اور غیر تدریسی عملہ کوتحفے پیش کیے اور پروگرامس کو ڈیجیٹلائزکی بہترین منصوبہ بندی کی اور کامیابی سے ہمکنار کیا، میڈیکل میں کامیاب ہونے والی طالبہ روبا زرین کے والدین نے جناب محمد آصف الدین صاحب کی شال پوشی و گل پوشی کی اور تحفہ پیش کیا، بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی نے ثقافتی پروگرام کی بہترین منصوبہ بندی کی اور ان کی رہنمائی میں تمام اسٹاف نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
پرائمری اسکول تا ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف عناوین پر ڈرامے، نظم اور گیت کے ذریعہ عوام کی غلط فہمیوں اور معاشرہ میں پھیل رہے برائیوں کو دور کرنے کے لیے اس کے متعلق بیدار ی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ یہ ثقافتی پروگرام جنگل تھیم، خواتین پر ہونے والے ظلم،اسٹوڈنٹس لائف، ذمہ دار کون، مزاحیہ تمثیلی مشاعرہ، اردو بچاؤ، چائلڈ لیبر، قرآن کی فریاد، دختر ِ مسلم، مسلم سائنسداں، جنک فوڈ اینڈ ہِلتھی فوڈ، عجب ڈاکٹر کی غضب کہانی، نکڑ ناٹک،مجاہدین آزادی، ثقافتی گیت اور دیگر پروگرام پرمشتمل تھا، محمد عطاء الرحمن طالب علم جماعت نہم کی تلاوت کلام اللہ سے تقریب کا آغاز ہوا، نشرح اینڈ گروپ نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا، محمد جنید جماعت نہم نے نعتِ رسول ﷺ پیش کیا اورمس عذرا تبسم و مس زہرہ نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے، ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور اولیاء طلباء نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے، دعائیہ نظم پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔