ٹرمپ نے دی ترکی کی معیشت کو برباد کرنے کی دھمکی
واشنگٹن: 08/اکٹوبر- امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمال۔مشرقی شام سے اپنی فوج ہٹانے کے اچانک فیصلہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ فیصلے کے بعد اگر ترکی اپنے دائرے سے باہر جاکر کچھ بھی کرتا ہے تو اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے یہ فیصلہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی مہم شروع کرنے کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کئی ٹویٹ کرکے شمال ۔مشرقی شام سے امریکی فوج کو ہٹانے کے اپنے فیصلے پر صفائی دی ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد ترکی کے لیے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں پرحملہ کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔