تازہ خبریں

بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کو ملی ضمانت

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے کروز شپ ڈرگس کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ گزشتہ 3 روز سے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ آرین خان کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی کے علاوہ دیگر وکیلوں نے بحث میں حصہ لیا۔ آرین خان کے ساتھ دیگر تین ملزمین کی ضمانت بھی عدالت نے منظور کرلی ہے۔

واضح ہو کہ آرین خان کو پانچ اکتوبر سے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد سے آج تک وہ آرتھر روڈ جیل میں عام قیدیوں کے کمرے میں مقید ہیں۔ ابتدائی ایام میں انہیں جیل کے کورنٹائن مرکز پر رکھا گیا تھا اور پھر ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام قیدیوں کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!