بزمِ امیدِ فردا کے زیرِاہتمام خواتین کی آن لائن “نعتیہ محفل”
بنگلورو: 27/اکٹوبر(پی آر) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام خواتین کی آن لائن “نعتیہ محفل” کا انعقاد بروز جمعرات بتاریخ 28 اکتوبر 2021 رات 8:30 بجے سے فیس بک لنک www.facebook.com/smirfanulla پر لائیو نشر ہوگا۔ ڈاکٹر فریدہ رحمتہ اللہ، مدیر، زرین شعائیں مشاعرہ کی صدارت فرمائیں گی۔
ڈاکٹر قمر سرور، مہاراشٹر اور محترمہ ریشما طلعت شبنم، کرناٹک مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر فریدہ رحمت اللہ-بنگلور، ڈاکٹر قمر سرور- مہاراشٹر، رفعت آسیہ شاہین-آندھرا پردیش، ناز پروائی- مہاراشتر، طاہرون طاہرہ – آندھراپردیش، مہرو النساء مہرو- بیجاپور، مومنہ مختار صوفی- میسور، ریشما طلعت شبنم، کولار اور صباانجم عاشی- بنگلور اپنے نعتیہ کلام سے ناظرین و حاضرین کو محظوظ فرمائیں گے۔
نعتیہ محفل کی نظامت محترمہ صبا انجم عاشی کی ہوگی۔ سید عرفان اللہ، بانی و صدر، بزمِ امیدِ فردا نے تمام اردو نواز خواتین و حضرات سے بروقت آن لائن جڑنے لائیو نعتیہ محفل کو لائیک، شئیر اور اپنے تاثرات پیش کرنے کی پرخلوص گزارش کی ہے ۔