نیوزاینکرامیش دیوگن کے خلاف اورنگ آباداورناندیڑمیں ایف آئی آر درج
اورنگ آباد:17/جون۔ مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ بھڑکاؤ خبریں اور دیگر موضوعات کو لے کر خبریں اور تبصرے کرنے والے نیوز 18ہندی کے اینکر امیش د یوگان نے آج ساری صحافتی حدودِ عبور کرتے ہوئے ہندوستان کے شہنشاہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز چشتی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تعلق سے اپنے پروگرام آر پار میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کو ماننے والے ہر مذہب و سماج کے لاکھوں زائرین و عقیدت مندوں کے جذبات کی ٹھیس پہنچائی ہے۔
جیسے ہی پروگرام نشر ہوا اور لوگوں نے دیکھا تو امیش دیوگان کے خلاف شدید غصہ و برہمی پائی گئی ۔آج رات ناندیڑ مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع صدر صابر چاوش نے اتوارہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ڈی وائے ایس پی دھننجے پاٹل سے ملاقات کی اور سارے معاملے سے واقف کروایا۔اینکر امیش کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 295a کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔
اورنگ آباد سے ملی رپورٹ کے مطابق وہاں پر سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں معروف قانون داں ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے امیش دیوگان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔