بسواکلیان: عبد القادر پیش امام کی یاد میں ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد
بسواکلیان: 25/اکٹوبر(کے ایس) مرحوم عبد القادر پیش امام کی یاد میں ایک روزہ ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں کان، ناک، منہ اور گڑدے کا چیک اپ کیا گیا۔ 100 سے زائد افراد نے اس کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا۔ جس میں ٹیپو سلطان کے ڈاکٹرس ڈاکٹر شفیع MBBS، ڈاکٹر اظہر وغیرہ نے کامیاب تشخیص کی۔
ٹیپو سلطان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل گلبرگہ کے تعاون و اشتراک سے بخوبی انجام پایا۔ جس میں خواجہ معین الدین پیش امام (کلیف)، عبد الوہاب پیش امام، غفار پیش امام وغیرہ نے اپنا تعاون لیتے ہوئے جگہ فراہم کی ہے۔ محلہ چھلہ گلی روبرو مسجد عبدالرسول میں انعقاد عمل میں آیا۔
غفار پیش امام رکن بلدیہ نے ڈاکٹر کے اسٹاف کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بھی بہت جلد اور ایک فری کیمپ کا انعقاد کرکے اور اچھے انتظامات کے ساتھ عمل میں لائیں گے۔ اس موقع پر ناگپا نینے کنڑا رپورٹر، سینئیر صحافی خواجہ سرتاج الدین، الحاج مقیم باگ، معین الدین پٹیل ٹڈولہ وغیرہ نے اس کیمپ میں اپنے خدمات فراہم کیے۔ عبدالحق صاحب نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔