بیدرضلع بیدر سے

بیدر کے معروف ماہر قلب ڈاکٹر نتن گدگے کو مختلف تنظیموں نے پیش کی تہنیت

بیدر: 25/اکٹوبر(وائی آر) گدگے ملٹی سوپراسپیشالٹی اسپتال بید رکے بانی مینجر ڈاکٹر چندرکانت گدگے کے چھوٹے فرزند اور ماہر قلب ڈاکٹر نتن گدگے کو آج شہر بیدر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔

ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمت انجام دینے والی تنظیم یارانِ ادب، قدیم ادبی تنظیم انجمن نوائے احباب، ڈی ایس یس (مینارٹی شعبہ)، رپٹن پی یو اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ اور صفابیت المال بیدرجیسی تنظیموں کے ذمہ داران محمدیوسف رحیم بیدری، سید لطیف خلش ؔ، سید آصف، محمد امجد حسین اڈمنسٹریٹر، عامر کمال پرنسپل، مولانا محمدمونس کرمانی اور محمد امیرالدین امیرؔنے 25/اکٹوبر کو گدگے ملٹی اسپیشالٹی اسپتال پہنچ کران کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ماہر قلب ڈاکٹر نتن گدگے کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری نے بتایاکہ گدگے اسپتال میں بی پی ایل کارڈ دہندگان اور دیگر کارڈ رکھنے والوں کے قلب کی بیماریوں کاعلاج مفت ہورہاہے۔اسٹنٹ مفت ڈالا جارہاہے۔

24اکٹوبر کوڈاکٹر نتن گدگے نے اعلان کیاہے کہ پیس میکر بھی قلب کے مریضوں کو مفت لگایاجائے گا۔ یہ اعلان قلب کے مریضوں کے لئے مسرت بخش ہے، آپ کی تہنیت کے لئے آئیں تمام تنظیمیں آپ کے اس کازکو انسانیت کی خدمت تصورکرتے ہیں۔ اور آپ کے شکر گذار ہیں۔۔ محمدامیرالدین امیرؔ نے اپنی ایک تازہ عمدہ نظم ڈاکٹر نتن گدگے کی شان میں پڑھی جس کو کافی سراہاگیا۔ ڈاکٹر نتن گدگے نے انکشاف کیاکہ کالج کے زمانے میں وہ بھی شاعری کیاکرتے تھے۔ والد محترم ڈاکٹر چندرکانت گدگے کی ڈانٹ کی وجہ سے شاعر ی سے ناطہ توڑ لیاگیاتھا۔

عامر کمال پرنسپل رپٹن پی یوسی اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ نے کہاکہ ہم سب اپنی صحت کاخاص خیال رکھیں۔ انھوں نے ڈاکٹرنتن گدگے کو اپنے انسٹی ٹیوٹ میں مدعو کیا۔ جس کو ڈاکٹر گدگے نے قبول کرلیا۔ تہنیت کے اس موقع پر ڈاکٹر مہیش تونڈارے بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!