تازہ خبریں

نائٹروجن پلانٹوں کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کے کام کا وزیراعظم مودی نے لیا جائزہ

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کرکے نائٹروجن پلانٹوں کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: حکومت کورونا وبا کے پھیلنے کی وجہ سے طبی آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موجودہ نائٹروجن پلانٹوں کو آکسیجن پلانٹوں میں تبدیل کرنے کی فزیبلٹی کو تلاش کر رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کرکے نائٹروجن پلانٹوں کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں یہ جانکاری دی گئی کہ ایسے مختلف ممکنہ صنعتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں موجودہ نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی تیاری کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

آکسیجن تیار کرنے کے لئے موجودہ پریشر سوئنگ ایڈساپرشن (پی ایس اے) نائٹروجن پلانٹس کو تبدیل کرنے کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائٹروجن پلانٹس میں کاربن مولیکیولر سیو (سی ایم ایس) کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ آکسیجن کی پیداوار کے لئے زیولائٹ مالیکیولر سیون (زیڈ ایم ایس) کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں آکسیجن پیدا کرنے کے لئے سی ایم ایس کو زیڈ ایم ایس اور کچھ دوسری تبدیلیوں جیسے آکسیجن اینالائز، کنٹرول پینل سسٹم ، فلو والوز وغیرہ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

صنعتوں سے مشاورت کے بعد اب تک 14 صنعتوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے، جہاں نائٹروجن پلانٹوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری ایسوسی ایشنوں کی مدد سے اس مقصد کے لئے 37 نائٹروجن پلانٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آکسیجن کی تیاری کے لئے تبدیل شدہ نائٹروجن پلانٹ کو یا تو قریبی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے اور اگر اس پلانٹ کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہے تو اسے آکسیجن کی جگہ پر پیداوار کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ کے سکریٹری، ہوم سکریٹری، وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیدار نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!