بگدل میں سیّدنا ہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی کی آمد، شاندار استقبال
بیدر:24/اکٹوبر(اے ایس ایم) اللہ کی حمد ونثاکے بعد شہزادہ غوث الاعظم نجیب اشرف حضرت سیّدناہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی ابن حضرت شیخ عبدالقادر منصور الدین الگیلانی قادری سجادہ نشین بارگاہ غوث الاعظم بغداد وعراق نے کل سہ پہردرگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس مقدس مقام پر جمع ہیں یہ مقدس مہینہ ہے۔ یہ مبارک ماہ جو ماہ میلاد کا مہینہ ہے۔ جو حضور یوم ولادت”میلاد کا بھی مہینہ ہے۔ حضور نے ارشاد فرمایا کہ میں تمہارے درمیان 2 مقدس چیزیں چھوڑے جارہا ہوں۔ اس کو تھام کر رکھنا۔ یہ قرآن مقدس اوردوسرے میرے اہل بیت یعنی آپ صلعم کی آل۔حضور صلعم کے مبارک مہینہ میں جس کو 12/ربیع الاوّل کہتے ہیں۔ جب آپ صلعم سے صحابہ کرام نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ آپ پیر کا روزہ کیوں رکھتے ہیں آپ صلعم نے فرمایا پیر روزہ میں اس لیے رکھتا ہوں کیونکہ اس دن میری ولادت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اس مقدس مقام سے تشریف لاتے ہیں اتنی دور سے آتے ہیں یہاں بغداد شریف سے آتے ہیں جو اولیاء اللہ کی سر زمین ہے۔ جب ہم سے اس مقدس مقام آستانہ قادریہ بگدل آتے ہیں تو آپ کے لیے آتے ہیں۔ آپ لو گ ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ پیران پیر کا فرمان جو صالحین ہیں جو اچھے لوگ ہیں اولیاء کرام میں سے ہیں۔
سیّدناہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی نے کہا کہ ہر کام کے ہونے کے پیچھے کسی نہ کسی کو وسیلہ بناتا ہے۔ ہرکام کے پیچھے کسی ایک کو چن لیتاہے غوث پاک سرکار نے ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری بگدلی کو اس کام کو انجام دینے کے لیے چن لیا ہے۔ ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین آستانہ قادریہ بگدل شریف کو مبارک باد دی اور صحت وعافیت کی دعا فرمائی۔ یہاں غوث اعظم بغدادکی تعلیمات عام کی جارہی ہیں۔ حاضرین جلسہ اور ہندوستان میں بسنے والوں کیلئے دعا فرمائی۔ حضرت سیّدناہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی نے بہ زبان انگریزی میں خطاب فرمایا۔جس کا حیدرآبادکے مولانا نےاردو میں ترجمہ فرمایا۔
ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ غوث الاعظم ؒکی آمد سے لاکھوں بندگان خدا نے آپ کے فیضان سے فیضیاب ہورہے ہیں آپ کا چہرا دیکھ کر نور سے منور ہورہے ہیں۔ آپ غوث الاعظم ؒ کے پوترے ہیں۔ آپ علیؓ کی صورت اورنبی ؐکی سیرت ہیں۔ سراپا نور غوث الاعظمؒ ہیں، سرکا ر غوث اعظم نبی کے نور کی کرن ہیں اور اس نور کی کرن ہاشم پیر گیلانی ہیں آپ کو دیکھنا غوث پاک ؒ کو دیکھنا ہم کو اس بات کی خوشی ہے، آپ آستانہ قادریہ بگدل تشریف لائے۔اورہم سب خوش قسمت ہیں کہ آپ کی قدم بوسی کا شرف حاصل ہوا۔اورہم ان کے خاندان کے چشم چراغ کا آج بوسہ لے رہے ہیں۔
حضرت سیّدناہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی ابن حضرت شیخ عبدالقادر منصور الدین الگیلانی قادری سجادہ نشین روضہ مبارک پیرا ن پیر بغداد شریف کی بگدل شریف آمد پر ڈاکٹر الحاج شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کی نگرانی میں ہزاروں عاشقان پیران پیرؒ نے والہانہ شاندار پیمانہ پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت، خوش آمدیدیا سیدی خوش آمدید، پیرکادامن نہیں چھوڑ یں گے نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ کار سے نیچے اُترنے پر مسرت کے ساتھ ڈاکٹر الحاج شاہ محمد ادریس احمد قادری بگدلی نے تازہ ترین ہمہ اقسام کے گلوں سے تیار کردہ گلدستہ پیش کیا اور اپنے دستہ مبارک سے گلپوشی فرمائی۔مصافحہ اور بغلگیر ہوکر بگدل شریف آمد پر خیر مقدم کیا۔
آستانہ قادریہ کے باب داخلہ پر طلبہ و طالبات نے گلاب کی پنکھڑیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔سجادہ نشین بارگاہ پیران پیرنے درگاہ آستانہ قادریہ پہنچ کرگلہاے عقیدت فاتحہ کے بعدسجادہ نشین آستانہ قادریہ کے اجلاس پر پہنچ کر کچھ دیر تشریف رکھنے کے بعد یہاں انکی شال وگلپوشی کے ذریعہ تہینیت پیش کی گئی۔ جلسہ کی کارروائی کاآغازکی قرات کلام پاک سے ہوا، محمد شاہنوازنلدرگ، محمد معظم نوری، حافظ محمد اسماعیل، محمد سلمان قا دری، احمدبا وز یر حیدرآباد، محمد سیلم، مولانازاہد حسین رضوی، حثمت ر ضااور دیگر نعت خواہوں نے حمد ونعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ سلا م دعا کے بعد جلسہ تکمیل پذ یر ہوا۔
بعد جلسہ ایک شاندار جلوس آستانہ قادریہ سے نکالا گیا۔ سجادہ نشین کو ایک بہترین کارمیں بیٹھایا گیا تھا جس میں سجادہ نشین کے فرزند سیّدمحمدگیلانی بھی موجود تھے۔ جلوس آستانہ قادریہ سے جیسے ہی نکلا 6 جے سی پی جس میں خالص گلاب کی پھول کی پتیاں جگہ جگہ پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ اسی طرح 2 کرن ایک باب الداخلہ آستانہ قادریہ اور دوسرا بس اسٹائند بگدل پر ٹھیرائے گئے تھے جس پر سوا سوا ٹن کے پھول کے ہار تھے شہزادے غوث الاعظم کو پہناکر استقبال کیا گیا۔
جلوس میں سب سے آگے اُونٹ، اور تربیت یافتہ گھوڑے، مریدین، معتقدین اور مختلف دینی ملی اورسیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ بلا لحاظ مذہب و ملت عقیدت مندان کی کثیر تعداددیکھی گئی۔ جلوس میں تربیت یافتہ عرب نسل گھوڑا جس کانام زم زم نے مختلف کرتب دِکھایا، اس کرتب کو دیکھ کر شہزداہ غوث الاعظم نے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ بعدازاں شہزادہ غوث الاعظم نے ڈاکٹرخلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کے فارم ہاؤس کو روانہ ہوئے۔