اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا ہے تو مسلمانوں کو 1 ڈنڈے اور 1 جھنڈے کے نیچے آنا ہوگا: اویسی
میرٹھ: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کل مسلمانوں کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا ہے تو ایک ڈنڈے اور ایک جھنڈے کے نیچے آنا ہوگا۔
اویسی نے ہفتے روز ضلع میرٹھ کے قصبے کیٹھور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت اور یادو 1 ڈنڈے اور 1 جھنڈے کے نیچے رہ کر ہی سرکاری نوکریوں میں جگہ پائے ہیں جبکہ دوسری طرف مسلمانوں کی قسمت میں، دنگے، فساد، جیل ، بربادی اور تباہی لکھی ہوئی ہے۔
مسلم سماج کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ورنہ اترپردیش میں نا انصافی کا شکار ہونا طئے ہے کیونکہ اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر آنے والی کسی بھی آفت پر ان کی پارٹی اور خود انہوں نے آواز بن کر پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے، دوسری پارٹی کے مسلم دُم چھلوں نے نہیں۔