بسواکلیان میں مسلم بیت المال کی جانب سے 4 مسلم غریب لڑکیوں کی شادی کا کامیاب انعقاد
بسواکلیان: 23/اکٹوبر (کے ایس) انسانی نسل کو پروان چڑھانے کے لئے اسلام نے واضح ہدایت کے ذریعہ ازواجی زندگی گذارنے کا سلیقہ اور طریقہ بتادیا،جس سے انسانی نشونما،آداب و طریقے بھی بتادئیے۔ اور اسکے ساتھ نبیوں کے ذریعہ عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ اور انبیاء نے بندوں تک واضح کیا۔ جسکی وجہ سے پاک و صاف معاشرہ تشکیل پائے اور اس معاشرہ میں اللہ و رسول کی قبولیت اور سارے معاشرے کی تشکیل دینے میں مددگار ہو۔ جس سے پورے انسانیت کو اسکا فیض ہوجائے۔ یہی وجہ ہیکہ اللہ تعالیٰ نے ایک اچھے پاک و صاف معاشرت کو تشکیل دینے کے لئیے مدد کے طور پر ہر دور میں انبیاء و صالحین کو اپنے بندوں تک پہچاننے کا ذریعہ بنایا۔ان خیالات کا اظہارعبد السلام صاحب قاسمی خطیب و امام مسجد دھارہ گیری و صدر شرعی پنچایت بسواکلیان نے اپنی صدارتی تقریر میں بتایا۔
ملک ارجن کھوبا سابق ایم ایل اے نے مسلم بیت المال کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم معاشرے میں اپنے غرباء کو معاشی طور پر اوپر اُٹھانے کے لئے طریقہ کار اختیار کئے ہیں، بہت بہتر ہے۔ اس طریقے سے تمام دنیا میں یا ملک میں یا ریاستوں میں یا ضلعوں میں پھیلایا جائے تو جتنے بھی بُرائیاں جنم پائیگی اور بُرائیاں کا خاتمہ کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔کلیم عابد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان نے بتایا کہ اسلامی معاشرے کو اگر انسان اپنی زندگی میں مکمل شامل کرلیں تو دُنیا و آخرت میں بُلند مقام پا سکتے ہیں۔ آج جو شادیوں کا اہتمام مسلم بیت المال کی جانب سے انجام دیا جارہا ہے، قابل مبارکباد ہے۔
کل صبح بھوسگے فنکشن ہال میں عوام کی موجودگی میں مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے 4 مسلم غریب لڑکیوں کی شادی کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں مکمل گھریلو سامان کے ساتھ کیا گیا۔
اس موقع پر بسواکلیان کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے شخصیتوں نے اس پُر اثر تقریب میں حصہ لے کر غریب خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جن شخصیتوں نے اس پُر اثر تقریب میں حصہ لیا اُن کے اسمِ گرامی ملیک ارجن کھوبا سابقہ رکن اسمبلی بسواکلیان،تعلقہ ہلسور کے تحصیلدار میترے، ڈاکٹر اپنا، عبد السلام قاسمی امام و خطیب مسجد دھارہ گیری، ایجاز لاتورے،جمعیت القریش کے ذمہ دار، سید یثرب علی قادری، ضیا الحسن جاگیردار، کلیم عابد، اظہار الحق، انور بھوسگے، یوسف صاحب، حافظ فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد، حضور پاشاہ حاجی، اسمٰعیل بیلکونی، ارشد مہاگنوی، اقرار احمد، تاج الدین بھوسگے، ارجن کنک، خلیل احمد اُستاد اور دیگر معزز شخصیتوں کی کثیر تعد موجود تھی۔
حافظ منصور امام و خطیب سوٹے پیر مسجد نے ایجاب قبول کی رسم انجام دی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ دار نے بھی نوشاؤں کی گُلپوشی انجام دی اور اپنے نیک خیالوں کا اظہار کیا۔ مقیم الدین چابکسوار پروگرام کی کاروائی کی انجام دی۔اور دیگر بیت المال کے ذمہ داران نے اس تقریب کو کامیاب کرنے کے لئے شبانہ روز اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔ پروگرام کا آغاز حافظ فرخندہ علی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا۔ حافظ فرخندہ علی نے خطبہ و نکاح عربی و اردو آسان زبان میں سُنایا۔