بیدرضلع بیدر سے

کرناٹک: ریاستی وزیر اسپورٹس ڈاکٹر نارائن گوڈا پیر کو بیدر ضلع کے دورہ پر

بیدر:23/اکٹوبر (وائی آر) ڈاکٹر نارائن گوڈا وزیر برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس اس ماہ کو بیدر کادورہ کریں گے۔ یہ بات ان کے ٹورپروگرام میں بتاتے ہوئے کہاگیاہے کہ ڈاکٹر نارائن گوڈا 25اکٹوبر پیر کو 8:40کو بنگلور سے نکلیں گے۔ 9:40کو کلبرگی ائرپورٹ پہنچیں گے۔ 9:45کو بیدرکے لئے روانہ ہوں گے۔

11:45کو بیدر پہنچیں گے۔ 12بجے سے 1:30بجے تک محکمہ یوتھ اینڈ اسپورٹس کے ضلع سطح کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر بید رمیں ہوگا۔ 2:30بجے تک وقفہ ہوگا۔ 2:30ضلع اسپورٹس اینڈ اسپورٹس ہاسٹل کادورہ کریں گے۔ 3بجے دن بیدر بی جے پی کے دفتر جاکر کارکنوں اور عوام سے ملاقات کریں گے۔ 4بجے بیدر سے نکلیں گے اور 4:30بجے بھالکی پہنچیں گے۔ چن بسویشور گرکل کادورہ کرتے ہوئے طلبہ سے بات چیت کریں گے۔ 5:30بجے بھالکی ہیرے مٹھ سمستھان مٹھ پہنچ کر وہاں کے ڈاکٹر بسوالنگ پٹہ دیورو سے ملاقات کریں گے۔ 7بجے بھالکی سے گلبرگہ کے لئے روانگی عمل میں آئے گی۔

8:30بجے گلبرگہ پہنچ کر رات وہیں قیام کریں گے۔ 9:30بجے دن ضلع کھیل اور اسپورٹس ہاسٹل کادورہ کریں گے۔ اور پھر دیگر مصروفیات ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!