ہمناآباد: انتقال پُر ملال
ہمناآباد: 23/اکٹوبر(ایس آر) ہمناآباد میں مراز پاشاہ بیگ المعروف پاشو بھائی ساکن محلہ بی بی گلی کا بعمر 70 سال انتقال پُرملال ہوا، تدفین بروز اتوار کو صبح 10 بجے ہمناآباد کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی نماز جنازہ عیدگاہ پر اد کی گئی۔ پسماندگان میں 8 بیٹیاں اور 1 بیٹےاور اہلیہ کے علاوہ 2 چھوٹے بھائی شامل ہیں۔ مرحوم انتہائی نرم مزاج اور شریف النفس انسان تھے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی نیکیوں کو قبول فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!