بیدر میں شادی خانہ آبادی
بیدر:22/اکٹوبر(وائی آر) سید لطیف خلشؔ کی اطلاع کے بموجب ان کی نواسی کی شادی خانہ آبادی کل 21/اکٹوبر کو شہر کے نظام فنکشن ہال بیدر میں جناب محمدعبدالعزیز قاسمی کے فرزند محمد محتشم بی۔ای۔ سیول انجینئر حال مقیم سعودی عربیہ، ساکن میلور، گاندھی نگر بیدر سے بحسن وخوبی انجام پائی۔ مولانا عتیق الرحمن رشادی نے نظام فنکشن ہال بیدر میں عربی خطبہ دیا اورنائب قاضی جناب فیاض الدین نظامی نے ایجاب وقبول کرائے۔
عقدمسعود کی اس بابرکت محفل میں انجینئرس، ڈاکٹرس، وکلاء، مؤظف ملازمین سرکار، شاعر، صحافی،اور زندگی کے مختلف میدانوں سے وابستہ افراد نے شریک ہوکر عاقدین کو دعاؤں سے نوازا۔
سید لطیف خلش ؔ نے بتایاکہ ان کے داماد محمد رفعت اللہ خان اسسٹنٹ انجینئر محکمہ کے این این ایل، کے پی سی ڈویژن نمبر2، بھالکی نے اپنی دختر کے عقدمسعود میں شریک تمام مہمانوں کا اپنے فرزندان کے ساتھ خیرمقدم کیا۔