زمستان پور بیدر میں 22/اکٹوبر کو جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ
بیدر:21/اکٹوبر (اے ایس ایم) موضع زمستان پور بیدر میں مورخہ 15ربیع الاول م 22/اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ جلسہ کو مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی و ناظم جامعہ روضۃ البنات بیدر، علامہ مولانا محمد سلیمان احمد رضوی امام و خطیب جامع مسجد ہلی کھیڑ (بی)، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی ناظم اعلیٰ معھد انوارالقرآن شاخ جامعہ نظامیہ فیض پورہ بیدر مخاطب کرینگے۔
جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ و قاری منظر عالم امام و خطیب جامع مسجد زمستان پورکی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ و قاری محمد اسماعیل امام مسجد خواجہ ابوالفیضؒ بیدر نعت رسولؐ کا نذرانہ پیش کرینگے۔ حافظ و قاری محمد نذیر احمد شرفی امام و خطیب مسجد عثمانیہ بیدرنظامت کے فرائض انجام دینگے۔ عاشقانِ رسول اللہ ؐ سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔