ضلع بیدر سےہمناآباد

محمد آصف اقبال SDPI بیدر کے ضلعی صدر منتخب

ہمناآباد میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ایس ڈی پی آئی نبھائے گی: ضلعی صدر

ہمناآباد: 21/اکٹوبر(پی آر) ہمناآباد میں تعمیری اپوزیشن کا کردار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نبھائے گی اور عوامی مسائل کے حل کرنے کی کامیاب کوشش کی جائے گی۔ یہ بات محمد آصف اقبال نے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر منتخب ہونے کے بعد ہمناآباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کے ہمناآبادمیں ایک مظبوط اپوزیشن نہ ہونے کی وجہہ سے ہمناآباد میں ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں جیسے کے ہمناآباد بلدیہ کے تحت کروڑوں روپے خرچ کر تے ہوئے یوجی ڈی کاکام شروع کیا گیاتھا مگر پچھلے کئی سالوں سے یہ کام مکمل نہیں ہوا ہے اور عوام کے گاڑھے پسینہ کی کمائی جو کے ٹیکس کی شکل میں وصول کی جاتی ہے وہ عہدیداران کی لاپرواہی کی وجہہ سے برباد ہوگئی ہے۔

ہمناآباد آئی بی تا کے ای بی روڈ پر ایک ہی جانب ہنگامی طور پر سڑک کی توسیع کی گئی ہے کئی سال بیت جانے کے بعد ابھی تک سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی ہے اور دوسری جانب توسیع نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہمناآباد کے تمام بنیادی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے انتظامیہ سے نمائندگی کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام کو پارٹی سے جوڑتے ہوئے پارٹی کو مظبوط بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سید ابراہیم کو ضلعی نائب صدر، شیخ مقصود کو جنرل سیکریٹری، سید اکبر سیکریٹری، محمد اسلم خازن، محمد جاوید ممبر، محمد مبین کو بھی ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ اس خصوصی اجلاس میں نیشنل کونسل ممبر عبدالطیف، ریاستی جنرل سیکریٹری آفسر کوڈلی پیٹ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!