اترپردیشریاستوں سے

ملک میں عیسائیوں پر حملے اور مظالم بند کرو: ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی: 21/اکٹوبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے اترپردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے اتردیش کے ضلع مؤ میں عیسائی ننوں اور عیسائیوں پر ہوئے تازہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان پر بجرنگ دل اور ہندو یوا واہنی کے ارکان نے حملہ کیا ہے۔ دونوں دائیں بازو کے ہندوتوا بنیاد پرست گروہوں نے عیسائیوں پر زبردستی مذہبی تبدیلی کا الزام لگا کر یہ حملہ کیا ہے۔

ہندو یوا واہنی ہندوتوا غنڈوں کا ایک گروہ ہے جو اتر پردیش کے وزیر اعلی آدتبہ ناتھ نے تشکیل دیا ہے۔ مسلمان، عیسائی اور کمیونسٹ تین گروہ ہیں جنہیں آرایس ایس کے نظریاتی گولوالکر نے ملک کا اندرونی دشمن قراردیا ہے اور اس کے شاگرد ان دشمنوں کے خاتمے کو اس کے ‘کرونالوجی ‘کے تسلسل میں نافذ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس کا آغاز مسلمانوں سے کیا تھا اور اب عیسائیوں کے باری ہے۔

ایس ڈی پی آئی، اتردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتیں نہ اکثریت کی غلام ہیں اور نہ ہی دوسرے درجے کے شہری ہیں۔ ان کی حفاظت کا ذمہ ریاست پر ہے اور جب تک ہندوتوا فاشسٹ کے ذریعہ سڑکوں پر شکار کئے جارہے اقلیتی طبقات یک جٹ ہوکر ہندوتوا کے غنڈوں کی مزاحمت نہیں کرتے تب تک یہ مظالم ختم ہونے والے نہیں ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!