تازہ خبریںجنرلخبریںعالمی

انٹرنیشنل بُکر پرائز 2019عمان کی مصنفہ جوخہ الحارثی کو دے دیا گیا

سال رواں کا بین الاقوامی ادبی انعام مَین بُکر پرائز عمان سے تعلق رکھنے والی عرب مصنفہ جوخہ الحارثی کو دے دیا گیا ہے۔ چالیس سالہ الحارثی یہ معتبر ادبی انعام حاصل کرنے والی پہلی عرب شخصیت ہیں۔ لندن میں اس انعام کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے مطابق الحارثی کو یہ اعزاز ان کے ناول Celestial Bodies کی وجہ سے دیا گیا۔ اس ناول میں نوآبادیاتی دور کے بعد کے عمان میں تین بہنوں کی یادداشتوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ ناول کسی عمانی ادیبہ کا وہ پہلا ناول بھی ہے، جو عربی سے انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس انعام کے ساتھ جوخہ الحارثی اور ان کے ناول کا انگریزی ترجمہ کرنے والی میریلن بوُتھ کو مشترکہ طور پر پچاس ہزار پاؤنڈ کی رقم بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!