مختصر مگر اہم

کسان تحریک سے وابستہ لوگوں کو معلوم رہتا ہے کہ ٹرین کہاں روکنی ہے: راکیش ٹکیت

لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف کسان تنظیموں کی جانب سے چلائی جا رہی ریل روکو تحریک پر بات کرتے ہوئے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ ریل روکو تحریک الگ الگ اضلاع میں الگ الگ مقام پر چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں وہاں کے لوگوں کو معلوم رہتا ہے کہ ٹرین کہاں روکنی ہے۔ نیز حکومت ہند نے تاحال ان سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کو برخاست کرنے اور گرفتار کرنے کے مطالبہ کو لے کر آج ملک بھر میں ’ریل روکو‘ تحریک چلائی جائے گی۔ ریل روکو تحرک صبح 10 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس اعلان کے بعد ٹرین سے سفر کرنے والوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!