ادبی خدمات پر کارنجہ رتن ایوارڈ کے لیے عرضیاں مطلوب
عثمان ایجوکیشن اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ اور صوفی ساہتیہ پریشد کی جانب سے کارنجہ رتن ایوارڈ کے لیے عرضیاں مطلوب
ہمناآباد: 20/جنوری (ایس آر) ہمناآباد کے عثمان ایجوکیشن اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے سیکریٹری محمد جمیل آئی،ایس جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ ٹرسٹ کی جانب سے کنڑا، اُردو، ہندی،انگلش، مراٹھی، زبانوں کے ادب کے میدان میں جو ادیب ادبی خدمات انجام دچکے ہیں انکوکارنجہ رتن ایوارڈسے نوازا جائے گا۔
جسکے لیے ٹرسٹ کی جانب سے عرضیاں مطلوب ہیں ان پانچ زبانوں کے ادب سے وابستہ احباب اپنی تمام تر تفصیلات اور اپنی تصنیف کردہ کتاب لازمی طور پر بذریعہ پوسٹ سے روانہ کریں۔ ایوارڈ کے لئیے منتخب ہونے والے احباب کو فون اور دیگر ذرائع سے اطلاع دی جائے گی۔ ایوارڈ کے ساتھ دوہزار روپے نقد مومنٹو اور ایک سند دی جائے گی۔ سوسائٹی کے ممبران کا فیصلہ قطعی فیصلہ ہو گا درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 06 فروری 2020ہے۔
واضح ہوکے یہ ایوارڈ صرف بیدر ضلع کے ادیبوں کے لیے ہی رکھا گیا ہے۔ درخواست اس پتہ پر روانہ کریں۔
Excellent Motar Driving School
Kallur Road Humnabad.585330.
Cell.No.9986183462.9342992745