بیدرضلع بیدر سے

بیدر سے حیدرآباد کے دارالسلام میں جلسہ رحمۃ اللعالمین ﷺ میں شرکت کرنے والوں سے اپیل

بیدر: 13/اکٹوبر(اے ایس ایم) مرکزی دفتر دارالسلام حیدرآباد میں 11ربیع الاول کو بعد نماز عشاء نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہندمجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے جلسہ جشن رحمۃ اللعالمین ﷺ میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدروضلع بیدر کا ایک وفد جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجنئیر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدرشرکت کریگا۔

جو حضرات جلسہ میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ اپنا نام دفتر مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر موقوعہ گاوان چوک پر اوقات دفتر مورخہ 17/اکتوبر تک درج کروائیں تاکہ سفر و دیگر انتظامات میں سہولت ہوسکے۔ بیدر کا یہ مجلسی وفد مورخہ 18/اکتوبر دوپہر ٹھیک 2:30بجے دفتر مجلس بیدر گاوان چوک سے بلا کسی انتظار کے دارالسلام حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے 9900137481 پر رابطہ کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!