بیدرضلع بیدر سے

بیدر: 14/اکٹوبر کو محفلِ جشنِ عید میلادالنبیؐ وپیغام اعلیٰ حضرت ؒ

بیدر: 13/اکٹوبر(اے ایس ایم) نوجوانان اہل سنت بیدر کے زیر اہتمام سرزمین بیدرمیں بتاریخ 14/اکٹوبر2021ء بروز جمعرات بعدنمازعشاء بمقام مسجد صوفیہ کنج نشین اندرون چنداشاہ ؒکمان، محلہ درگاہ پورہ بیدرمیں ایک عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبیؐ وپیغام اعلیٰ حضرت ؒ منعقد ہوگا۔

اس مقدس جلسہ کوممتاز علمائے دین، جانشین شہباز دکن حضرت علامہ قاری محمد اویس رضا المعروف سہیل رضا قادری چیرمین اے.آر.جی کے. آر.ٹرسٹ حیدرآباد و حضرت علامہ مولانا مفتی ابوشہراز محمد یوسف رضا قادری مجتبیٰ خلیفہ حضور اشرف الفقہا بانی ومہتم جامعہ جواری الفاطمہ حبیب نگر نظام آبادبحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جلسہ کی کاروائی کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ ممتاز نعت خواں حضرت علامہ مولانا عبدالکلیم رضوی نظام آباد نعت رسول صلعم سنانے سعادت حاصل کرینگے۔ نوجوانان اہل سنت جماعت بیدر نے عاشقان رسول صلعم واعلیٰ حضرت کے اس جلسہ میں معہ دوست واحباب کثیرتعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!