بیدرضلع بیدر سے

کل ہند سطح کے معروف شعراء کرام کیلئے ”مقابلہ ترانہ شاہین“

بیدر: 6/اکٹوبر(اے ایس ایم) کل ہند سطح کے معروف شعراء کرام کیلئے اعلان کیا جاتا ہے کہ شاہین ادارہ جات سے متعلق ایک ترانہ تحریر کرکے اس ای میل آئی ڈی help@shaheengroup.org پر25/اکٹوبر 2021 تک بھیجیں۔ موصولہ ترانوں میں سے بہترین ترانہ منتخب کیا جائے گا، اور اس ترانہ کو شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 50 ہزار روپیے انعام دیا جائے گا اور وہ ترانہ شاہین ادارہ جات بیدر کا کاپی رائیٹ سمجھا جائے گا۔ نیز اس ترانہ کو کمپوز کرکے ”ترانہ شاہین“ بنایا جائے گا۔

شعراء کرام کا بھیجا گیا ترانہ کسی کی نقل نہ کیا گیا ہو۔ وہ ان کے اپنے زورِ قلم کا نتیجہ ہو۔ شاہین ادارہ جات بیدرسے متعلق تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ www.shaheengroup.org پر جائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد آصف علی کے موبائل نمبر9663746237 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!