لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل عام کے خلاف SDPI کا ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
نئی دہلی: 6/اکٹوبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے لکھیم پور کھیری میں کسان مظاہرین کو گاڑی سے روند کر قتل عام کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے مظاہرین نے کسان مظاہرین کا قتل عام کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے اور اجئے مشرا کو فوری گرفتار کرنے، سپریم کورٹ کو اس کا از خود نوٹس لینے، متاثرین کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈس لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی نے راج بھون مارچ، ریل روکو، روڈ روکواحتجاج کے ذریعے اپنا احتجاج درج کیا۔